Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دوہرے خطرے کے پیش نظر فوج کےلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری/راج ناتھ سنگھ

by Indian Times
26/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دوہرے خطرے کے پیش نظر فوج کےلئے جدید ٹیکنالوجی ضروری/راج ناتھ سنگھ
سری نگر25/مئی/ یو این آئی/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ سرحدوں پر دوہرے خطرے کے پیش نظرفوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا ضروری ہے اور اس میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور تربیتی دنیایعنی اکیڈمیوں کے بیچ تال میل اور شراکت داری کا اہم کردار ہے۔مسٹر سنگھ نے آج یہاں ڈیفنس ریسرچ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور تربیتی (ڈی آر ڈی او) -تربیتی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آرڈی او خصوصی طور پر دفاع سے متعلق ٹیکنالوجی تیار کرتا ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر ٹیکنالوجی ریسرچ کے نتائج سے پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا،”اس طرح ڈی آر ڈی او اکیڈمیوں کے درمیان شراکت داری ہوگی، تو ڈی آر ڈی او دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی کی طرف مزید آگے بڑھے گا۔ یہ شراکت داری میں جتنا اضافہ ہوگا اتنے ہی تناسب میں ہندوستان ریسرچ سیکٹر میں اضافہ ہوگا۔دونوں شعبوں میں سائنس کو ذاتی سطح اور تنظیم کی سطح پر بھی جڑنے کی کوشش کرنی چاہئے۔“انہوں نے کہا،”آج ہم دنیا کی سب سے بڑی افواج میں سے ایک ہیں، ہماری فوج کی دلیری اور بہادری کا چرچا پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے، کہ ملک کے مفاد اور حفاظت کرنے کے لئے ہمارے پاس ٹیکنالوجی کے مورچوں پر فوجیں ہوں۔ ہندوستان جیسے ملک میں تو اس لئے بھی بے حد اہم ہو جاتا ہے، کیونکہ ہم اپنی سرحدوں پر دوہرے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں پوری دنیاکے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کے لئے، ہمارا ٹیکنالوجی کے نظریہ سے ترقی ہونا ضروری ہے۔ ہندوستان کے ’ڈی آر ڈی او کو بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اس لئے سب کا ساتھ چلنا بے حد ضروری ہے۔“انہوں نے کہا،”21ویں صدی ہندوستان کی صدی ہے، اس لئے 21ویں صدی میں ہمارے سامنے آنے والے چیلنجوں کو سامنا کرنے میں ڈی آر ڈی ڈو -اکیڈمیوں کی شراکت داری بہت بڑا کردار اداکرنے والی ہے۔ یہ شراکت داری ہندوستان کو دفاع ٹیکنالوجی کی دنیا میں معروف نیشن بنانے میں مدد کرے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج ملک کے سامنے کئی بڑے بڑے چیلنج ہیں۔ ان چیلنج سے کوئی تنظیم اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔ ان سے اجتماعی اور شراکت داری سے ہی نپٹارا کیا کیا جا سکتاہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پر امن انعقاد پرسیکورٹی فورسز کو مبارکباد /ڈی جی پولیس، اے ڈی جی پی

Next Post

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کےلئے عظیم تحفہ /وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس کو جئے بجرنگ بلی کے نعرے لگانے پر اعتراض/ وزیر اعظم مودی

وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اتراکھنڈ کےلئے عظیم تحفہ /وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS