Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جی-20 ممالک کو تعلیم کے شعبہ میں تحقیق، اختراع کو فروغ دینا چاہیے: وزیر اعظم مودی

by Indian Times
23/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی-20 ممالک کو تعلیم کے شعبہ میں تحقیق، اختراع کو فروغ دینا چاہیے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی/ 22 جون /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ جی-20 ممالک تعلیم کے شعبہ میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں پنے میں جی20 ممالک کے وزرائے تعلیم کے اجلاس سے واشنگٹن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے وہاں موجود معززین سے تعلیم کے میدان میں اجتماعی تحقیق کو فروغ دینے پر کام کرنے کی اپیل کی۔جی-20 ممالک کے کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے سامنے آنے والے مواقع اور چیلنجز کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر مودی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان ان تجربات اور وسائل کو ، خاص طور پر گلوبل ساو¿تھ کے ساتھ بانٹنے میں خوشی محسوس کرے گا۔وزیراعظم نے نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کے کام کو اپ گریڈ کرکے اور ایسی حکمت عملیوں کو اپناکر ان کی قابلیت کے ساتھ بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا، “ہندوستان میں، ہم اسکل ٹریکنگ پر کام کر رہے ہیں جہاں تعلیم، ہنر اور محنت کی وزارتیں اس پہل پر مل کر کام کر رہی ہیں۔”مسٹر مودی نے یہ بھی تجویز کیا کہ جی-20 ممالک عالمی مہارت کا پتہ لگانے کا کام کرسکتے ہیں اور ان خامیوں کو تلاش کر سکتے ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک فعال کے طور پر کام کر سکتی ہے اور شمولیت کو فروغ دے سکتی ہے۔ یہ تعلیم تک رسائی کو بڑھانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں ایک طاقت کا اضافہ ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جو سیکھنے، ہنر مندی اور تعلیم کے میدان میں بے پناہ صلاحیت فراہم کرتی ہے۔تحقیق اور اختراع پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے پورے ملک میں دس ہزار ‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’ قائم کی ہیں جو ہمارے اسکول کے بچوں میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان لیبارٹریوں میں 75 لاکھ سے زیادہ طلبائ 12 لاکھ سے زیادہ اختراعی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ گروپ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سرعت کے طور پر سبز تبدیلی، ڈیجیٹل تبدیلی اور خواتین کو بااختیار بنانے کی نشاندہی کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا، “تعلیم ان تمام کوششوں کا مرکز ہے۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ انہوں نے وزرات تعلیم کو شیرپا کہا اور کہا کہ وہ تمام کی ترقی، امن اور سب کے لیے خوشحالی کی کوشش میں انسانی نسل کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی ای لرننگ کو اختراعی طریقے سے اپنانے اور استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور اس کا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہونا چاہیے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ دو روزہ دورے پر آ ج جموں وکشمیر وارد ہونگے

Next Post

وزیراعظم کی نئی قومی تعلیمی پالیسی2020تعلیمی نظام کے فروغ کی ضامن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم کی نئی قومی تعلیمی پالیسی2020تعلیمی نظام کے فروغ کی ضامن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

وزیراعظم کی نئی قومی تعلیمی پالیسی2020تعلیمی نظام کے فروغ کی ضامن/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS