Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی

by Indian Times
21/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی
سری نگر…۰۲، جولائی…جے کے این ایس ……….  کوکی زومی کمیونٹی کی2خواتین کو مردوں کے ایک ہجوم کے ہاتھوں برہنہ پریڈ کرتے ہوئے دکھائے جانے والے ویڈیو کے ایک دن بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو منی پور تشدد پر اپنی خاموشی توڑی، اور کہا کہ ان کا دل ’شرمناک‘ واقعے پر درد اور غصے سے بھرا ہوا ہے، اور منی پور کی ان بیٹیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے، اسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو معاف کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق 3مئی کو بھڑکنے والے منی پور تشدد پر اپنے پہلے ریمارکس میںوزیر اعظم مودی نے کہاکہ آج جب میں آپ کے درمیان آیا ہوں اور جمہوریت کے اس مندر کے پاس کھڑا ہوں تو میرا دل درد سے بھرا ہوا ہے، غصے سے بھرا ہوا ہے۔ منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک واقعہ ہے۔پارلیمنٹ کے مانسون سیشن2023 کے آغاز پر اپنے ریمارکس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پورے ملک کی توہین کی گئی ہے، اور 140 کروڑ ہم وطنوں کو شرم محسوس ہو رہی ہے۔ وزیر اعظممودی نے تمام وزرائے اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کو مزید مضبوط بنائیں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت ترین اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ میں تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنائیں، خاص طور پر اپنی ماو¿ں اور بہنوں کی حفاظت کے لیے سخت ترین اقدامات کریں۔اپنے مختصر ریمارکس کے دوران مودی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں جیسے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راجستھان، چھتیس گڑھ، منی پور یا ملک کا کوئی بھی حصہ، امن و امان کو برقرار رکھنے اور خواتین کے احترام کو کسی بھی سیاسی بحث سے بالاتر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ‘میں ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔مودی نے کہاکہ قانون اپنی پوری طاقت کے ساتھ، ایک کے بعد ایک قدم اٹھائے گا۔ جو کچھ منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ ہوا ہے اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف

Next Post

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر ”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر ”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنےکی خاطر ”پنجاب ماڈل“ اپنانے کی کوشش کررہا ہے/پولیس سربراہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS