Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
01/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا
سری نگر…….انفو…… لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںوکشمیر میں چرواہن پر دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں محکمہ قبائلی اَمور جموںوکشمیر اور جنوبی ایشیا کے علاقائی آئی وائی آر پی سپورٹ گروپ (آر آئی ایس جی۔ ایس اے ) کے مسائل ، چیلنجوں ، لائیولی ہڈس اور جموںوکشمیر یوٹی میں پادری پرستی کے دیر پا ترقی پر غور و خوض کرنے کے لئے ورکشاپ کے اِنعقاد کی تعریف کی ۔اُنہوں نے کہا ،” چرواہن دُنیا کے قدیم ترین پیشوں میں سے ایک ہے ۔ خانہ بدوش مویشی کمیونٹیوں کے کاروبار اور معاش میں ایک اہم کردار اَدا کرتے ہیں اور یہ وراثت ، ثقافت ، روایتی علم اور قدرت کے بقائے باہمی کے ساتھ گہرا جڑا ہوا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ یہ ورکشاپ بہتر لائیولی ہڈس اور چراگاہوں کی زمینوں اور رینج لینڈز کی تخلیق نو کے لئے ایک جامع حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کرنے میں مدد کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی سیشن میں گجر ، بکروال گڈی۔سپی جیسی کمیونٹیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے وزیر اعظم کی رہنمائی جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،”وزیر اعظم نریندرمودی جی نے جموںوکشمیر یوٹی کی قبائلی کمیونٹی کو بااِختیار بنایا ہے اور نقل مکانی کرنے والی آبادی کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا گیا ہے۔فارسٹ رائٹس ایکٹ ، جنگلات کی پیداوار کے حقو ق اور دیگر مختلف اقدامات نے ان کی زندگی میں ایک نئی صبح لائی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا دُنیا چراہن کی اہمیت کو تسلیم کر رہی ہے او راقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2026 کو رینج لینڈ ز او رچرواہن کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا،” میں اَپنی قبائلی کمیونٹی کو جنگلات کا محافظ اور کلائمیٹ ویریرسمجھتا ہوں۔ وہ یقینی طور پر حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے ، موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے ، ترقی اور خوراک کی حفاظت میں اہم کردار اَدا کریں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی و اِقتصادی فوائد اور معاش کے مواقع کو نوجوانوں اور چرواہن کمیونٹی کے کنبوں کے اَرکان تک بڑھانے اور مائیگریشن کے موسم کے دوران ان کی آسانی سے نقل و حمل میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا بھی اشتراک کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام نے مویشیوں پر اَنحصار کرنے والی کمیونٹی کو ترجیح دی ہے اور کھلی حدود کے تحفظ اور جموںوکشمیر یوٹی میں گرین کور کو بڑھانے کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔وائس چیئر آر آئی ایس جی ساﺅتھ ایشیا پی وویکانند ن نے ورکشاپ کے موضوع پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا اور ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔سیکرٹری قبائلی امور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری اور وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر اے گنائی نے جموںوکمشیر کی چرواہن کمیونٹیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے بالخصوص قبائلی کمیونٹیوں کے لئے یوٹی اِنتظامیہ سے اُٹھائے گئے اور عملائے گئے تاریخی اقدامات کا بھی اشتراک کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل کنزرویٹر آف فارسٹ روشن جگی ، سکاسٹ کے فیکلٹی ممبران ، سائنسدان ، محققین ، یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران او ربڑی تعداد میں چرواہن کمیونٹیوں کے اَراکین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر میں ترقیاتی منظرنامے پر اِنڈیا فاﺅنڈیشن کے گول میزمباحثے سے خطاب

Next Post

ٹیٹو گراﺅنڈ میں 139.04 ایکڑ دفاعی اَراضی سیاحت اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے تیا ر کی جائے گی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ٹیٹو گراﺅنڈ میں 139.04 ایکڑ دفاعی اَراضی سیاحت اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے تیا ر کی جائے گی

ٹیٹو گراﺅنڈ میں 139.04 ایکڑ دفاعی اَراضی سیاحت اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کیلئے تیا ر کی جائے گی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS