Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مودی حکومت کے تحت اندرونی سیکورٹی مضبوط ہوئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

by Indian Times
10/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مودی حکومت کے تحت اندرونی سیکورٹی مضبوط ہوئی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
نئی دہلی/ 09 اگست /یو این آئی/ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بائیں بازو کی انتہا پسندی کا خاتمہ ہوا، کشمیر میں پتھراو¿ کے واقعات رکے، منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن اور انسداد دہشت گردی کی سیکورٹی میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملک مضبوط ہوا ہے۔لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے لائے گئے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران ملک میں داخلی سلامتی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا ملک کا مودی حکومت پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔ اس دوران منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن سخت کیا گیا اور بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ حکومت نے منشیات جیسے جرائم کی روک تھام اور اس وبا کے سنڈیکیٹ کو روکنے کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ایک لاکھ 52 ہزار کلو منشیات پکڑی گئی جبکہ گزشتہ 9 سالوں میں 181 فیصد اضافے کے ساتھ تین لاکھ 73 کلو منشیات پکڑی گئی۔ مودی حکومت آنے سے پہلے 768 کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی تھی، جب کہ مودی حکومت آنے کے بعد 9 سالوں میں 18 ہزار کروڑ روپے کی منشیات پکڑی گئی اور بڑی تعداد میں مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایف آئی کے 90 مقامات پر چھاپے مار کر اس تنظیم کی کمر توڑ دی گئی۔ کشمیر میں دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور دہشت گردوں کی قبریں کھودی جا رہی ہیں۔ اب دہشت گرد کا جنازہ نہیں نکلتا بلکہ وہیں دفن کیا جاتا ہے جہاں وہ مارا جاتا ہے۔ کشمیر میں کسی کو پتھراو¿ کرنے کی جرات نہیں۔ آج وہاں 40 ہزار منتخب عوامی نمائندے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہاں امن ہے اور 1.80 کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں۔ وہیں نو سالوں میں دہشت گردی میں 68 فیصد کمی آئی ہے۔ شہریوں کی اموات میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔ پتھراو¿ کے واقعہ کو انجام دینے کی کسی میں ہمت نہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلے اوڈیشہ، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستیں بائیں بازو کی انتہا پسندی کی گرفت میں تھیں لیکن اب بائیں بازو کی انتہا پسندی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور یہ چھتیس گڑھ کے صرف تین اضلاع تک محدود ہے۔ نکسل ازم اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے شمال مشرق کے لئے جو کام کیا ہے وہ بے مثال ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے 50 سے زیادہ بار شمال مشرق کا دورہ کیا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت غریبوں کے بجلی کے بلوں کا خیال رکھے گی/ایل جی منوج سنہا

Next Post

بی جے پی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد : درخشاں اندرابی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بی جے پی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد : درخشاں اندرابی

بی جے پی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد : درخشاں اندرابی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS