Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

چیف سیکرٹری نے نوجوانوں او رخواتین کو بااِختیار بنانے کے سلسلے میں ایل جی کی ہدایات پرمقررہ وقت پر عمل درآمد کرنے کو کہا

by Indian Times
16/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے نوجوانوں او رخواتین کو بااِختیار بنانے کے سلسلے میں ایل جی کی ہدایات پرمقررہ وقت پر عمل درآمد کرنے کو کہا
سری نگر///انفو///چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے سلسلے میں 77 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی پیروی کرتے ہوئے محکموں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ان دونوں مقاصد کو صحیح معنوں میں پورا کرنے کے لئے اَپنے منصوبے مرتب کریں۔چیف سیکرٹری نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جموںوکشمیر کے ہر نوجوان کو یہ اعتماد دیاجائے کہ ان کی زندگی میں ان کے لئے نئے مواقع اِمکانات کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر مشتمل ہماری نصف آبادی کو ہمہ جہت بااِختیار بنانے اور معاشی ترقی کے حوالے سے ایل جی کے ایک اورعزم کے مطابق ہر ایک محکمے کو مقررہ وقت پر پابند طریقے سے اسے حاصل کرنے کے لیے اختراعی آئیڈیاز کے ساتھ آنے کا مرکز بنانا چاہیے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ جب قوم اَپنا 77واں یوم آزادی منارہی ہے تو اس تصور کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوجاتی ہے کیو ں کہ قوم کسی بھی عالمی طاقت سے پیچھے رہنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔اُنہوں نے کہا کہ قوم کا ماضی شاندار رہا ہے اور ہمارا مستقبل بھی اتنا ہی روشن ہونا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خواتین او رنوجوان دونوں ہی آبادی کا اہم حصہ ہیں جن کا ملک کو ترقی کی سیڑھی پر لے جانے میں اہم کردار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اَپنی زندگی میں اَپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لئے بااِختیار بنانے سے قوم کو ہر ممکن میدان میں سبقت حاصل کرنے کے لئے مثبت توانائی ملے گی۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی کے ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اِس سلسلے میں ایکشن پلان بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان پر صحیح معنوں میں مقررہ وقت میںعمل درآمد کیا جائے۔اُنہوں نے مختصر ، وسط اور طویل مدتی اہداف طے کرنے پر زور دیا تاکہ ان منصوبوں کو وقت مقررہ مکمل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر گزشتہ چند برسوں سے ہر ایک ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ، خواہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اِس تاریخی دِن سے ہی پہل کرنا شروع کریں تاکہ اس کام کو پورا کرنے میں بھی کامیابی ہوسکے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ پُر اُمید ہےں کہ اسی ہم آہنگی اور اِجتماعی کوششوں سے یہ دونوں مقاصد جلد حاصل ہوں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

Next Post

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : وزیر اعظم مودی

ملک کی سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ : وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS