Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ

by Indian Times
26/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی /ڈاکٹر جتندر سنگھ
سرینگر/ 25 اگست/ پی آئی بی /مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاہے کہ”بھارت پہنچ گیا ہے! یہ وقت بھارت میں سب سے مبارک وقت ہے۔“انھوں نے کہا کہ ”بھارت اس سال جی 20 گروپ کی صدارت کررہا ہے، ہم چند دن بعد نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں جی 20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے؛ اس سال باجرے کا بین الاقوامی سال بھی منایا جارہا ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب یوگا کے بین الاقوامی دن کے بعد اور 15 اگست کو 75 سال بعد (بھارت کی آزادی کے) کوئی تقریب بھارت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایما پر منعقد کی جارہی ہے۔ ہم امرت کال میں داخل ہوچکے ہیں، اور اس ہفتے صرف دو دن پہلے، چندریان کی شاندار کامیابی ہوئی ہے۔“ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب بھارت دوسرے ملکوں کے ساتھ برابر کھڑا ہے بلکہ اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت اندور میں ای- حکمرانی پر دوروزہ 26ویں قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی ہیں اور بھارت کو ترقی کی راہ پر آزاد کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے خلا کے سیکٹر کو کھولا ہے اور آج 150 سے زیادہ پرائیویٹ اسٹارٹ اپس ہیں۔انتظامی اصلاحات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے نو برسوں کے دوران پی ایم مودی نے بہت سی اصلاحات شروع کی ہیں۔ڈی بی ٹی کے ذریعے عام لوگوں کو فوائد کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کووڈ کے دور میں زندگی ٹھہر گئی تھی لیکن حکومت ہند کی انتظامیہ کی مشینری میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، کیونکہ ہم پہلے ہی ڈیجیٹل طریقے اپنا چکے تھے، جبکہ دوسرے اس کی تیاری کررہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں کم از کم حکومت – زیادہ سے زیادہ حکمرانی کا منتر دیا۔ ڈی اے آر پی جی نے گزیٹیڈ افسران سے تصدیق کرانے کی پریکٹس کو ختم کرنے جیسے اقدامات کئے، دھاندلی کو ختم کرنے کے لئے انٹرویو بھی ختم کئے گئے۔ زیادہ تر کام کاج آن لائن شروع کیا گیا تاکہ شفافیت اور جواب دہی پیدا کی جاسکے اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ لوگوں کی دفتر میں حاضری کو کم سے کم کردیا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی او پی پی ڈبلیو نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) متعارف کرایا اور بعد میں آدھار پر مبنی ڈی ایل سی آن لائن داخل کرانے کی اسکیم شروع کی۔ ابتدا میں ڈی ایل سی بایو میٹرک آلات کے ذریعے داخل کئے جاتے تھے اور اب یو آئی ڈی اے آئی آدھار سافٹ ویئر کی بنیاد پر فیس اتھنٹی کیشن ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے۔ حکمرانی میں شفافیت اور جواب دہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صاف اور مو¿ثر حکومت کی سب سے بڑی خصوصیت شکایات کے ازالے کا نظام ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو ہر سال تقریباً 20 لاکھ شکایتیں موصول ہوتی ہیں، جبکہ پہلے صرف دو لاکھ سالانہ شکایتیں موصول ہوتی تھیں، کیونکہ حکومت نے مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے کی پالیسی اپنائی ہے اور لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زمین کی رجسٹری میں ڈیجی لاکر اور سوامتوا اسکیم نے شفافیت پیدا کی ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات نے رہن سہن میں آسانی پیدا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف تیاری کرنا اور 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کام کرنا ہے اور ہم ای- حکمرانی میں ڈیجیٹل تبدیلی کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسے تیزرفتاری سے پوری طرح حاصل کرلیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سی بی سی کا تین روزہ آو¿ٹ ریچ پروگرام نیوما میں اختتام پذیر

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بی اے ڈی پی اور دیگر شعبوں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ ، سی ایس ایس ، بی اے ڈی پی اور دیگر شعبوں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS