Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے ’جے اینڈ کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل ایکشن پورٹل‘ کا آغاز کیا

by Indian Times
27/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے ’جے اینڈ کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل ایکشن پورٹل‘ کا آغاز کیا
سری نگر….انفو…..چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر کو ” رشوت سے پاک“ بنانے کے حکومت کے بیان کردہ مقصد کے مطابق جموںوکشمیر ریگو لر ڈیپارٹمنٹل ایکشن ( آر ڈی اے ) پورٹل کا آغاز کیاجسے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ملازمین کے خلاف شروع کی گئی تادیبی کارروائیوں کی پروسسنگ اور نگرانی کے لئے تیار کیا ہے۔آغازی تقریب میں کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سنجیوورما اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔یہ پورٹل متعلقہ اَفسران کو ریگو لر ڈیپارٹمنٹل ایکشن ( آر ڈی اے ) کو ایک مقررہ وقت میں نمٹانے کی نگرانی کرنے کے قابل بنائے گا اور اِس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ تادیبی کارروائی کے دوران ڈیٹا کا کوئی نقصان نہ ہو۔آر ڈی اے کونمٹانے کے لئے مقررکردہ ٹائم لائنز کے مطابق پورٹل میں انتباہات پیدا کرنے کی خصوصیات ہیں جہاں کہیں بھی تادیبی کارروائی میں تجویز کردہ مطلوبہ قدم کی بروقت تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے ۔پورٹل اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ قصور وار کے خلاف کارروائی ہوسکے اور اس کی بدولت کوتاہیوں پر قابو پانے میں بھی بھرپور مدد ملے ۔ پورٹل کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب یہ محسوس کیا گیا کہ کچھ آر ڈی ایز ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے بغیر بندش کے پھیلے ہوئے ہیں اور کچھ معاملات میں آر ڈی ایز سے فارغ ہونے والے ملازمین اَب بھی برقرار ہیں حالانکہ آر ڈی اے کو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔یہ آر ڈی اے کو غیر حاضر رکھنے میں ملازمین کی ملی بھگت کی شکایتوں کو بھی دور کرے گا۔یہ اَقدام ماضی میں رشوت کی روکتھام کے لئے کئے گئے متعدد اَقدامات کے تسلسل میں ہے جس میں بجٹ کا تخمینہ ، مختص اور نگرانی کا نظام ( بی اِی اے ایم ایس)، آپ کا موبائل ۔ ہمار ا دفتراَقدام ۔یو ایم اے این جی( نئے دُور کی حکمرانی کے لئے یونیفائیڈ موبائل ایپلی کیشن )، ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( بی اِی اے ایم ایس) ، اِی آفس ، جے اینڈ کے ایمپلائز پرفارمنس مانیٹرنگ پورٹل ( اِی پی ایم ) ، ٹینڈرنگ کا نفاذ، اے اے/ٹی ایس اور جے کے پے سسٹم، پروف ایپ ،جن بھاگیداری ، ڈیجیٹل پے منٹ ، اِی۔ سٹیمپنگ، اِ ی۔ جی آر اے ایس،الیکٹرانک ویجی لنس کلیرنس سسٹم،آپ کی زمین آپکی نگرانی،پراپرٹی ریٹرن سسٹم، آٹو اپیل سسٹم ( اے اے ایس ) وغیرہ شامل ہیں جس نے رشوت سے پاک ، شفاف اور جواب دہ طرزِ حکمرانی کے نئے دُور کا آغاز کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ پورٹل تمام وسائل جیسے سمپل ٹیمپلیٹس و فارمیٹس ، تربیتی ویڈیوز ، آرڈر یا سرکلر ، سی وِی سی رہنما خطوط وغیرہ سے لیس ہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مزید کہا کہ پورٹل ملازمین دوست ہے کیوں کہ اس سے آر ڈی اے کی بندش کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بے گناہ پائے جانے والے ملازمین کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ موجودہ تادیبی کارروائیوں کا وراثتی ڈیٹا ایک ماہ کے اندر پورٹل پر اَپ لوڈ کیاجائے اور اِس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تمام محکموں کے لئے کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کا اِنعقاد کرے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

2047 میں ترقی یافتہ ملک کے خواب کو حقیقت بنا دےگا/ وزیر اعظم مودی

Next Post

سری نگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

سری نگر میں ہر گھر کو ایک منفرد آئی ڈی نمبر دیا جائے گا:صوبائی کمشنر کشمیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS