Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا

by Indian Times
08/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا
سری نگر….07ستمبر…یو این آئی…جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں سے تاکید کی کہ وہ ملی ٹینٹوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سوپور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔منوج سنہا نے سوپور کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کسی قسم کی پناہ دینے سے گریز کریں اور باقی کام فورسز پر چھوڑ دیں تاکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو جڑسے اکھاڑ نے کی خاطر پر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جو لوگ دہشت گردی کو بطور ہتھیار کے طورپر استعمال کرکے اپنی تجوریوں کو بھر کر عوام الناس کو مصیبتوں میں ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سوپور 1970تک ایک معروف کاروباری مرکز تھا لیکن اس خوبصورت علاقے کو قندھار کا خطاب کس نے دیا ، کس نے سوپور میں پتھراو کو فروغ دیا؟منوج سنہا نے کہاکہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں موجودہ حکومت سوپور کی کھوئی ہوئی شان کو پھر سے بحال کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ 1970کی دہائی کے سوپور کو پھر سے واپس لایا جائے تاکہ یہاں پھر سے لوگ خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ مندی ہونے کے باوجود بھی سوپو ر کودہائیوں تک مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سوپور ملک کا ایک ماڈل ٹاون بن کر ابھر سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے ایک عظیم شاعر مہجور نے کہا ہے ”اگر مسلمان دودھ ہیں تو ہندو چینی ہیں“۔منوج سنہا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوپور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے جانا جاتا تھا اور ہم اس بات کویقینی بنائیں گے کہ جلد ہی سوپور کی عظمت رفتہ اور شان و شوکت بحال ہو۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی سوپور قصبے کو صاف و ستھرا رکھنے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں نے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے اور عام لوگوں کو تکلیف میں چھوڑ دیا عوام انہیں کھبی بھی معاف نہیں کرئے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

Next Post

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کشمیر میں جنم اشٹمی کا تہوار جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS