Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈی سی بانڈی پورہ نے ” سوچھتا ہی سیوا“ اور” میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کا جائزہ لیا

by Indian Times
27/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بانڈی پورہ نے ” سوچھتا ہی سیوا“ اور” میری مٹی ، میرا دیش ‘ مہم کا جائزہ لیا
بانڈی پورہ…انفو…ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جاری ” سوچھتا ہی سیوا“ اور ” میری مٹی ، میرا دیش“ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کا اِنعقاد کیا۔میٹنگ میں ضلع بھر میں صفائی مہم، ویسٹ مینجمنٹ اقدامات اور صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے”سوچھتا ہی سیوا“مہم میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا مقصد تمام شہریوں کے لئے ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنا ہے اور اَب تک اس میں مقامی کمیونٹیوں کی جانب سے بھرپور شرکت اور جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کی تمام پنچایتوں میں تمام بلاک ڈیولپمنٹ اَفسروں کے ذریعہ کی جارہی سرگرمیوں کی فہرست طلب کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام بلاک سطح پر میگا ایونٹوںکے اِنعقاد کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے سوچھتا پکھواڑہ مہم کے فروغ کے لئے نوجوانوں، عوامی اور مذہبی شخصیات کی شمولیت پر بھی زور دیا تاکہ مہم کے مقاصد کو مو¿ثر طریقے سے حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے متعلقہ افراد کو مذہبی مقامات، سیاحتی مقامات بشمول گریز، حبہ خاتون چشمہ، اتھواتو، ولر وِنٹیج اور گلشن چوک بانڈی پورہ سمیت دیگر مقامات،ضلع کی تمام مسائد ، منادر اور زیارت گاہوں کے علاوہ سڑکوں کے اَطراف صفائی ستھرائی کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ صحت اِداروں کے ساتھ ساتھ نالہ مدھو متی ، آرین نالہ اور ولر کی صفائی کو بھی ترجیح دی جائے۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اویس احمد نے مطلع کیا کہ جاری سوچھتا ہی سیوا کے ایک حصے کے طور پر ضلع بھر کی تمام پنچایتوں میں یکم اکتوبر کو ایک گھنٹہ صفائی ابھیان کا اِنعقاد کیا جائے گا۔دورانِ میٹنگ ’ میری مٹی ، میرا دیش‘ مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اِس مہم کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی افسر خان ، نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک، جے ڈی پلاننگ ، اے سی پی بانڈی پورہ ، بی ڈی اوز ، اِی او ایم سی بانڈی پورہ حاجن کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے مگس بانی سے متعلق دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا

Next Post

ڈی سی گاندربل نے ڈی ایل آر سی اور ڈی سی سی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی گاندربل نے ڈی ایل آر سی اور ڈی سی سی میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی گاندربل نے ڈی ایل آر سی اور ڈی سی سی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS