Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ایس کے آئی سی سی میں ریبیز سے متعلق یک روزہ تکنیکی کانفرنس سے خطاب

by Indian Times
29/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مشیر راجیو رائے بھٹناگر کا ایس کے آئی سی سی میں ریبیز سے متعلق یک روزہ تکنیکی کانفرنس سے خطاب
سری نگر…..انفو…لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ کہ معاشرے میں ریبیز کے اَثرات سے نمٹنے کے لئے سرکاری ایجنسیوں ، ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں ، جانوروں کے ڈاکٹروں اور عوام سمیت تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اِن باتوں کا اِظہار مشیر موصوف نے آج شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں” ورلڈ ریبیز ڈے۔2023ءکے پس منظر میں منعقدہ ایک روزہ تکنیکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقعہ پر سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم کاملی ،ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں شبر ا شرما، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پورنیما متل ، جوائنٹ ڈائریکٹران ،ویٹرنریرین اور دیگر شراکت دار موجود تھے ۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ریبیز کے تباہ کن اثرات، روکتھام اور کنٹرول کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔ اُنہوں نے اِس خوفناک بیماری کے اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومتی اداروں،ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں ،ویٹرنریرین اور عوام سمیت تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگی سے کام کریں تاکہ ریبیز کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریبیز سے بچاو¿ کے بارے میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لئے تعلیمی اِداروں اور دیگر عوامی اہمیت کے حامل مقامات سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے شرکا¿ سے کہا کہ وہ ریبیز کی روکتھام اور بچاﺅ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے لوگوں کو آگاہ کریں ۔ اِس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لئے ویکسیی نیشن مہم اور بیداری پروگراموں کااِنعقاد کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ سکولی نصاب میں ویٹرنری سائنس کے بعض پہلوﺅں کو شامل کرنے کی فزیبلٹی کا مطالبہ کریں تاکہ بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی جانوروں کی صحت اور حفظانِ صحت کے بارے میں آگاہ کی جاسکے ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی مختلف کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چار برسوں سے قابل ذِکر تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کو حال ہی میں ملک بھر میں نمبر وَن ہیلتھ ایجنسی کا درجہ دیا گیا ہے۔مشیر موصوف نے اِس کانفرنس کے اِنعقاد کے لئے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس مختلف شعبوں کے شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ علم کا اِشتراک کرنے ، ریبیز سے نمٹنے اور اِنسانی اور جانوروں کی صحت کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کرسکیں۔اِس موقعہ پر شبنم کاملی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ویٹرنریرین کے لئے ایک ساز گار ماحول قائم کرے گی تاکہ وہ خطے میں ریبیز سے نمٹنے کی تکنیکوں اور طریقوں پر تبادلہ خیال کرسکیں۔ اُنہوں نے تمام شرکاءپر زور دیا کہ وہ ایک ایسے مستقبل کے لئے مل کر کام کریں جہاں ریبیز اب انسانوں اور جانوروں کی آبادی کے لئے خطرہ نہ ہو۔کانفرنس کے دوران ریبیز کی روکتھام اور کنٹرول سے متعلق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ویٹرنیریرین اور ماہرین نے کئی تکنیکی اور معلوماتی سیشنوں کا اِنعقاد کیا

ShareTweetSendSend
Previous Post

9 برسوں میں ملک کی تیز رفتار پیش رفت قابل فخر /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

کے وِی کے گریز نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ’ میگا بیداری پروگرام ‘ کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کے وِی کے گریز نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ’ میگا بیداری پروگرام ‘ کا اِنعقاد کیا

کے وِی کے گریز نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ’ میگا بیداری پروگرام ‘ کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS