Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر نے ایل جی کی ملاقات میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا

by Indian Times
01/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے ایل جی کی ملاقات میں عوامی شکایات کا ازالہ کیا
سرینگر۔۔۔۔ انفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے ورچوئل موڈ کے ذریعے ”Mulaqat-Live Public Grievance Hearing “ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔ شہریوں کا انتخاب جموں و کشمیر کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام پر جمع کرائی گئی شکایات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔ بات چیت کے دوران لفٹینٹ گورنر نے درخواست گزاروں کی کئی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا ۔ عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سائلو میں کام کرنے کے رحجان کو ختم کریں اور شہریوں کی شکایات کو کوارڈینیشن کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایک فعال طریقہ اختیار کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہر شہری کیلئے قابلِ رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے ۔ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر مجموعی طور پر تصرف کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ لوگوں کے ادارہ جاتی اعتماد میں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ ہمیں صرف موجودہ کامیابیوں کی عکاسی نہیں کرنی چاہئیے بلکہ مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک مضبوط نظام بنانے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ گاندر بل سے تعلق رکھنے والے مسٹر سجاد احمد شیخ کی جانب سے پیٹھ پورہ خانان کے سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اسکول کسی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام نہیں کرے گا ۔ ریاسی کے علاقے دگہ ارناس میں ایک ڈسپنسری میں صحت کے مناسب عملے کی عدم دستیابی کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں صحت کے عملے کو معقول بنانے کیلئے ایک جامع مشق کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے مسٹر بلال ڈار نے لوگری پورہ پہلگام میں غیر فعال فلٹریشن پلانٹ کے مسئلہ پر لفٹینٹ گورنر کی توجہ مبذول کرائی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئیے کہ حکومتی اثاثے ناکارہ نہ ہوں اور اسے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے ۔ پرانے قصبے کشتواڑ میں بارش کے دوران سیوریج کے پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایت پر اے ڈی ڈی سی نے چئیر کو بریفنگ دی کہ یہ معاملہ پہلے ہی میونسپل کونسل اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے جس پر لفٹینٹ گورنر نے حکام کو ہدایت دی کہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وہ قبل از وقت رویہ اختیار کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی طرف سے گذشتہ ملاقات کے دوران دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے بڑھاپے اور بیوہ پینشن اور دیگر سماجی بہبود کی اسکیموں کی منظوری میں التوا کی ضلع وار حیثیت کا بھی جائیزہ لیا ۔ بعد میں لفٹینٹ گورنر نے گاندھی جینتی کیلئے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور یکم اور2 اکتوبر کو ہونے والے بڑے پروگراموں سے پہلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ سیکرٹری عوامی شکایات محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی کارروائی چلائی ۔ اب تک جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر 353008 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ان میں سے 343484 کو 97 فیصد کے مجموعی تصرف کی شرح کے ساتھ حل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، انتظامی سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز ، ایچ او ڈیز اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے بات چیت کے دوران موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایس ٹی پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

معاشرے کی طاقت سب سے بڑی طاقت /وزیراعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی20 کو اعتماد کے بحران کو دور کرکے عالمی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہئے: وزیر اعظم مودی

معاشرے کی طاقت سب سے بڑی طاقت /وزیراعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS