Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

by Indian Times
21/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینو فیکچر رز ایسو سی ایشن ایوارڈ ز حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی
سری نگر…انفو…. لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں پشمینہ ایکسپورٹرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مُبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں ایوارڈ جیتنے والوں کو یہ اعزاز ملنے پر مُبارک باد پیش کی ۔ اُنہوں نے پشمینہ ایکسپورٹرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی مصنوعات کے فروغ میں بھرپور کردار اَدا کرنے پر سراہنا کی۔اُنہوںنے پشمینہ صنعت کی بحالی کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” پشمینہ ہمارے ثقافتی ورثے کا اظہار ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی معیشت میں بھی حصہ اَدا کرتا ہے اور بنکروں اور کاریگروں کے بڑے حصے کو بااختیار بناتا ہے۔ کشمیر کو اعلیٰ معیار کی پشمینہ مصنوعات تیار کرنے میں روایتی مہارت کی وجہ سے دنیا کی پشمینہ کیپٹل کے طور پر جانا جاتا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبے میں تیزی اورجی20 سمٹ کے کامیاب انعقاد سے جموں و کشمیر کے دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کی مانگ میں اِضافہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم اس شعبے کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، صلاحیت کی تعمیر اور مالیات کے لحاظ سے کاریگروں کو ضروری مدد اورتعاون فراہم کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مرکز نے پشمینہ مصنوعات کو جیوگرافیکل انڈکشن (جی آئی) ٹیگ دیا ہے۔ یہ قانونی شناخت پشمینہ آئٹمز کی صداقت کے تحفظ میں مدد کرتی ہے اور اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صرف مخصوص خطوں میں بنی ہوئی مصنوعات، جیسے کشمیر میں”پشمینہ“کا نام رکھ سکتی ہے تاکہ نقلی مصنوعات اور جعلسازی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چانگ تھانگی بکریوں کے تحفظ اور ان کی آبادی کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں جو پشمینہ اون کا منبع ہیں۔ ان کوششوں میں افزائش نسل کے پروگرام، مویشی پالنے کے طریقوں میں بہتری اور بکریوں کے لئے دیرپا چراگاہیں پیدا کرناشامل ہیں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ حکومت اور دیگر آرگنائزیشنز پشمینہ کی حقیقی مصنوعات کے بارے میں شعور اُجاگر کرنے کے لئے مہمات چلاتے ہیں۔ پروموشنز پشمینہ کی ثقافتی اور معاشی اہمیت اور مستند اشیاءخریدنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پشمینہ صرف ایک ٹیکسٹائل نہیں ہے۔ یہ کشمیری ثقافت اور ورثے کی علامت ہے۔ یہ جموں کشمیر کے ثقافتی تانے بانے میں گہراجڑا ہواہے۔ اِس کی اہمیت اقتصادی دائرے سے آگے بڑھ کر ثقافتی، سماجی اور ماحولیاتی پہلوو¿ں پر محیط ہے جس سے یہ جموں و کشمیر کی شناخت اور طرزِ زندگی کا ایک قابل قدر اور اٹوٹ حصہ بن جاتا ہے۔اُنہوں نے اس شعبے سے وابستہ ایسو سی ایشنوں اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پی ایم وشو کرما سکیم کے ساتھ اہل کاریگروں کو جوڑیں تاکہ 18 شناخت شدہ کاروبارں میں مصروف جموںوکشمیریوٹی کے کاریگروں اور دستکاروں کی زندگی کو تبدیل کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ پرگتی میدان میں نمائش کے دوران سٹالوں اور دکانوں کی تعداد میں اضافے کو بھی یقینی بنائے گی تاکہ کاریگروں کو مارکیٹنگ کے بہتر مواقع اور عالمی مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جا سکے۔یونین ٹیریٹری کے کاریگروں کو سوزنی کرافٹ اور کانی شال زمروں میں ماسٹر اور نوجوان کاریگروں میں توصیفی اسناد اور نقد اَنعامات سے نوازا گیا ۔ غلام حسن شیرا کو بعد اَز مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ، صدرپشمینہ ایکسپورٹرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن طارق ڈار، جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ، کار یگر اور دستکار موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا کشمیر یونیورسٹی میں اِنٹر سپیس سینٹر کی تحریکی تقریب ” خوشی کی زندگی “سے خطاب

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS