Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

باقی رہ گئے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے: ایل جی منوج سنہا کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات

by Indian Times
02/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

باقی رہ گئے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے: ایل جی منوج سنہا کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات
سری نگر،یکم نومبر/یو این آئی/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں منعقدہ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا مجموعی طورپر جائزہ لیا۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ باقی رہ گئے سرگرم ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں سرعت لانے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حفاظتی اداروں اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ حملوں کے تناظر میں جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کی نقل وحرکت سے متعلق ایڈوائزری کو مزید مستحکم کرنے کی تاکید کی۔ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، داخلہ سیکریٹری آ ر کے گوئل ، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار ، پولیس چیف آر آر سوین، اے ڈی جی پی وجے کمار ، کور کمانڈر راجیو گھائی ، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی بی ایس ایف، آئی جی جموں اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران بھی موجود تھے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران نو منتخب پولیس سربراہ آر آر سوین نے پار پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایل جی منوج سنہا کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے حالیہ حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی صورتحال اور دارندازی کے خلاف اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوری تفصیل سے روشناس کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کوبہتر بنانے پر ان کی ستائش کی۔ایل جی نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی اپنائی جانی چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا نے چھٹی پر گھر جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کے لئے ایڈوائزری اور ایس او پیز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حالیہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی فورسز کو تلقین کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن حالات میں کسی کو بھی رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ہر زندگی قیمتی ہے خواہ کوئی شہری ہو ، پولیس اہلکار یا غیر مقامی باشندہ جو یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں ان کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ باقی رہ گئے دہشت گردوں کا جلد ازجلد صفایاکیا جائے تاکہ یوٹی میں پوری طرح سے امن و امان کی فضا قائم ہو سکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

سید محمد الطاف بخاری کا کرناہ سڑک حادثہ میں انسانی زندگیوں کے اتلاف پر اظہار افسوس

Next Post

لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو

لداخ میں روحانی اور قدرتی سیاحت کی ترقی کے لامحدود امکانات/ صدر دروپدی مرمو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS