Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مرکزی وزیر سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ نے سی آر سی سانبہ کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
29/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ نے سی آر سی سانبہ کا سنگ بنیاد رکھا
جموں انفو/28دسمبر/ لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے جموں میں دیویانگ جن کی ہنرمندی کی ترقی ، باز آباد کاری اور بااختیار بنانے کے لیے عارضی کمپوزٹ ریجنل سینٹرکا اِفتتاح کیا۔یہ سہولیت دیویانگ جن کے مختلف زُمروں کے لئے بحالی کی خدمات کے علاوہ اُنہیں بااِختیار بنانے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ کی تربیت فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے دیویانگ جن کے تئیں معاشرے کے رویے میں اہم تبدیلی لائی ہے اور معیاری اور آزاد زندگی گزارنے کے لئے ان کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دیویانگ جن کے تئیں سماج کی سوچ کو تبدیل کیاہے جو پہلے منحصر سمجھے جاتے تھے لیکن اَب وہ خود اعتمادی سے بھرہوئے ہیں، بااِختیار ہیں اور اَپنی زندگی کے سفر میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ جموں کشمیر اِنتظامیہ دیویانگ جن کو بااِختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ جموں و کشمیر میں اگست 2019 ءکے بعد دیویانگ جن کو بااختیار بنانے اور جامع حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تمام 20 اضلاع میں شکایات ازالے کے آفیسر اور نوڈل ایجوکیشن آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے فوائد اور خدمات تک رسائی کے لئے ڈِس ایبلٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا¿ کی سہولیت آسان بنایا ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اب تک 1,76,355 یوڈی آئی ڈی سرٹیفکیٹ جاری کئے جا چکے ہیں اور 1,82,338 یوڈی آئی ڈی کارڈ تیار کئے جا چکے ہیں۔ سی سی پی ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر ملک میں چھٹے نمبر پر ہے۔اُنہوں نے کہا، ”دیویانگ جن کو سہولیات، اِختیارات اور عزت کے ساتھ اَپنی زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے خود روزگار سکیموں کے ذریعے کوششیں کی جارہی ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دیویانگ جن کو خصوصی الیکٹرانک آلات فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے مواصلات اور رسائی میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ دیویانگ جن جموں و کشمیر کی اِقتصادی ترقی میں برابر کے شراکت دار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دیویانگ جن وقار اور عزت نفس کی زندگی گزاریں۔بعد میں مرکزی وزیر سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ ڈاکٹر وریندر کمار نے بذریعہ ورچیول موڈ کمپوزٹ ریجنل سینٹر ( سی آر سی ) سانبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اِس موقعہ پر ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سانبہ کیشو دت شرما بھی موجود تھے۔سانبہ میں سی آر سی این بی سی سی 38 کنال 18 مرلہ اراضی میں تعمیرکیا جائے گا۔ تعمیر کی تخمینہ لاگت 29 کروڑ روپے ہے اور تعمیراتی کام شروع کرنے اور ایک سال کے اندر کام مکمل کرنے کے لئے این بی سی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

خواتین کو بااختیار بنانا انتہائی لازمی لیفٹیننٹ گورنر نے سوامی شردھانند کو ان کی پنی تیتھی پر خراج عقیدت کیاپیش

Next Post

اِنتظامی کونسل نے او بی سی کیلئے ریزرویشن کو شامل کرنے کیلئے جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر ہمہ جہت ترقی کو تیز کرنے کے مشن پر گامزن /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

اِنتظامی کونسل نے او بی سی کیلئے ریزرویشن کو شامل کرنے کیلئے جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS