Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری صحت نے ہندواڑہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
24/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ 23 جنوری /صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے ہندواڑہ کا دورہ کیا اور عوامی شکایات اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے ٹاو¿ن ہال ہندواڑہ میں ایک میگا عوامی دربار کی صدارت کی ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈت پوری ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، وائس چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبر ان اور دیگر ضلعی افسران نے میگا آو¿ٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی ۔ عوامی دربار کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا کہ نوجوانوں میں ترقی کے معاملے میں کپواڑہ ضلع کو یو ٹی کے سرکردہ اضلاع میں سے ایک بنانے کی خواہش کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ۔ سیکرٹری موصوف نے کہا کہ سیاحتی مقامات جیسے لولاب ، بنگس ، کیرن اور ٹیٹوال شمالی کشمیر میں سیاحتی مقامات کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ کپواڑہ ضلع کے نوجوان انٹر پرنیور شپ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جو کہ اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم ذریعہ ہے ۔ عوامی دربار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر عابد رشید نے کہا کہ پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کرتے ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران لوگوں سے رابطہ قائم کرتے ہیں ۔ سیکرٹری نے مزید کہا کہ جی ایم سی ہندواڑہ میں یو ٹی کے اعلیٰ جی ایم سی میں سے ایک بننے کی بڑی صلاحیت کے کیونکہ جلد ہی ملک بھر سے طلباءآنا شروع ہو جائیں گے ۔ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ نے اس موقع پر جی ایم سی عمارت پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور ضلع کپواڑہ کے جنگلاتی ڈیپوو¿ں میں لکڑی کی کمی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چئیر مین ٹریڈرز فیڈریشن ہندواڑہ نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی ہندواڑہ ضلع کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس پر ضلع انتظامیہ کی توجہ مرکوز ہے اور جلد ہی یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا ۔ تقریب کے دوران جی ایم سی ہندواڑہ کی عمارت ، ایسوسی ایٹڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور متعلقہ ہوسٹل کی سہولیات پر کام کی تصیور کشی کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس نے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ۔ ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے چئیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ اور ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے ساتھ اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری موصوف نے جی ایم سی ہندواڑہ کے کام کاج کے انتظامات ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے عارضی انتظامی بلاک جا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملے ، مریضوں اور متعلقہ انجینئروں سے بات چیت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

رام جنم بھومی مندر کی تعمیر انصاف کے راستے سے ہوئی ہے/وزیر اعظم مودی

Next Post

طلعت پرویز نے سملر بانڈی پورہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
طلعت پرویز نے سملر بانڈی پورہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

طلعت پرویز نے سملر بانڈی پورہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS