Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کا کیا انعقاد

by Indian Times
24/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شلیندر کمار نے پنچیری میں پبلک آو¿ٹ ریچ کیمپ کا کیا انعقاد
اودھمپور 23 جنوری /محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار نے ضلع اودھمپور کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول پنچیری میں عوامی رابطہ اور شکایت کے ازالے کے کیمپ کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی شئیر مین اودھمپور لال چند ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی اودھمپور ، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن کے ہمراہ فلاحی اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا ۔پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام میں پی آر آئیز اور عام لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی جس نے حکومت کے اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے بی بی بی پی کے تحت ممتا کٹس تقسیم کیں ، استفادہ کنندگان کو پاور ٹیلر مشینیں ، برش کٹر سونپے اور سماجی بہبود محکمہ اودھم پور کے زیر اہتمام تھیم پر مبنی نکڑ ناٹک اور بی بی بی پی پر عہد کا مشاہدہ کیا ۔ ڈی ڈی سی ممبر جسویر سنگھ ، بی ڈی سی کے سابق چئیر مین جیون شرما نے سابق پی آر آئیز اور عوام کے ساتھ پروگرام کے دوران مختلف مطالبات اور مسائل اٹھائے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ضلع میں موثر عوامی ترسیل کے نظام اور سرکاری اسکیموں کے کامیاب نفاذ کیلئے ڈپٹی کمشنر کی ستائش کی ۔ انہوں نے ترقی کیلئے ایک بنیادی ضرورت کے طور پر سڑک کے رابطے کی اہمیت پر زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے فوائد کو سماج کے ٹارگٹڈ طبقوں تک پہنچانے میں مخلصانہ کوشش کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ اور عوام کے درمیان مضبوط تال میل کی ضرورت پر زور دیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

طلعت پرویز نے سملر بانڈی پورہ میں میگا عوامی دربار کی صدارت کی

Next Post

منوج سنہا کی ماہر رباب اشفاق حمید کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار جیتنے پر مبارک باد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموںو کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نے زنجیروں سے آزادکردیا/منوج سنہا

منوج سنہا کی ماہر رباب اشفاق حمید کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار جیتنے پر مبارک باد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS