Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا

by Indian Times
09/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر / ایل جی سنہا
جموںانفو/8فروری /لیفٹیننٹ گورنرمنو ج سِنہا نے کے کے ہکوہاکی سٹیڈیم میں 72ویں آل اِنڈیا پولیس ہاکی (مرد و زن) چمپئن شپ کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس اور تمام شریک ٹیموں کو مُبارک باد دی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی مُبارک باد دی۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں معاشرے اورقوم کے لئے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے اہم تعاون کی ستائش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مجھے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فخر ہے۔ میں ملک کی سا لمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے ان کی شاندار بہادری اور بے لوث قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔“اُنہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو بے خوف ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کھیل نوجوانوں کو نئے سنگ میل حاصل کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں میں لوگوں، معاشرے اور قوموں کو متحد کرنے کی طاقت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ مختلف ریاستوں اوریوٹیز کے زائد اَز 700 کھلاڑیوں کی شرکت اور اس ٹورنامنٹ میں ناری شکتی کا زبردست مظاہرہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ زیادہ عزم، ٹیم ورک اور اتحاد کے ساتھ ہم کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل زندگی میں مسلسل چیلنجز پیدا کرتے ہیں تاکہ قوم کی تعمیر کے ہمارے سفر میں جمود نہ ہو بلکہ متحرکیت اور ہر لمحے کچھ نیا پیدا ہوتا ہے جو قوم کو مضبوط بناتا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے ناقابل یقین انتظامات اور تمام کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کو بھی سراہا۔ٹورنامنٹ میں کل 25 مرد اور 9 خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کے شاندار مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ٹورنامنٹ کا سووینئر بھی جاری کیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، ڈی جی پی آر آر سوائن، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی بی ڈاکٹر مہیش ڈکشت، اے ڈی جی پی لا¿ اینڈ آرڈر وجے کمار،اے ڈی جی پی جموں آنند جین ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، پولیس، سیکورٹی فورسز اور یو ٹی اِنتظامیہ کے سینئر افسران، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات، کھیلوں اور ہاکی کے شائقین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیری پنڈت برادری کی حصولیابیاں میرے لئے باعث افتخار ہیں/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموںوکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموںوکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا سکاسٹ جموں میں چھٹی جموںوکشمیر زرعی سائنس کانگریس کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS