Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے پٹنہ میں جی ٹی آر آئی کے کنکلیو کا افتتاح کیا

by Indian Times
25/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پٹنہ ، بہارانفولفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے پٹنہ میں گرینڈ ٹرنک روڈ انیشیٹوز ( جی ٹی آر آئی) کنکلیو کا افتتاح کیا ۔ اپنے کلیدی خطبہ میں لفٹینٹ گورنر نے جی ٹی آر آئی کی پالیسی سازوں ، صنعت کاروں ، اختراع کاروں ، اثر و رسوخ اور مفکرین کو ایک ساتھ لانے کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے صنعتوں ، زراعت اور اس سے منسلک شعبے کو ترقی دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی تا کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے اور وکست بھارت میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ قدیم زمانے میں بہار کو طاقت ، تعلیم ، ادب ، ثقافت اور ہندوستانی تہذیب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ سے روحانی اتحاد کی سرزمین رہی ہے جہاں بدھ مت اور جین مت نے جنم لیا ۔ انہوں نے کہا ” آج بہار معاشی اور ثقافتی احیاءکا مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ صنعتی ترقی میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے اور ملک کے سیاحت کے شعبے میں تبدیلی لا سکتا ہے “۔ انہوں نے کہا کہ بہار کا زراعت اور سروس سیکٹر کی متاثر کن پیش رفت کے نتیجے میں ریاست ملک کی مجموعی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں بے پناہ ٹیلنٹ پول ہے جو مستقبل میں ایک اہم محرک کے طور پر کام کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے پچھلے 10 برسوں میں بہت دور کا سفر کیا ہے اور ہر خطہ اور شعبے نے فتح ، شان و شوکت کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک امید افزاءمستقبل کی بنیاد رکھی ہے “۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بے مثال شرح سے ترقی کر رہی ہے اور ہمیں 2027 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کا یقین ہے ۔ عوام پر مبنی پالیسیوں کا زمینی طور پر موثر نفاذ اور امرت کال میں قوم کی رہنمائی کرے گا ۔ افتتاحی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے بہار کی مجموعی ترقی کیلئے افراد اور خیالات کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے جموں کشمیر اور دیگر خطوں کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن اور استحکام سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی طور پر بااختیار اور جامع معاشرے کی تعمیر کیلئے پیشگی شرائط ہیں ۔ بہار میں سٹارٹ اپس ، ٹیکنالوجی انٹر پرائیزز اور زراعت پر مبنی صنعتوں کیلئے بھی بے پناہ امکانات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئیے اور ترقی پسند ریاست کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” بہار کے برینڈ ایمبیسیڈر، نوجوان کاروباری ، اختراعی اور تخلیقی نیٹ ورک ثقافتی بیداری کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں اور بہار کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ایک متحرک ماحول پیدا کر سکتے ہیں “۔ انہوں نے بہار میں مذہبی ، آثار قدیمہ اور ثقافتی سیاحت کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر بھی زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے بہار ڈسکورس جرنل کے پہلے ایڈیشن اور ’فول بہادر ‘ کا اجراءکیا جو ایک مگہی ناول ہے جس کا ترجمہ شاعر ۔ سفارت کار مسٹر ابھے کے نے کیا ہے ۔ اس موقع پر کیوریٹر گرینڈ ٹرنک روڈ انیشیٹوز مسٹر ادیتی نندن ، حکومت ہند کے سینئر حکام ، جی ٹی آر آئی کی ٹیم کے ارکان ، ماہرین ، پالیسی ساز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات موجود تھیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھاایڈیشن دن 4

Next Post

ڈولو نے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈولو نے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا

ڈولو نے مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS