Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعظم نے سری نگر ریلو سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
13/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو……….لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی میں اِنقلاب لانے اور متعدد ریلوے پروجیکٹوں کو جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کے لئے وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور اُنہیں وقف کیا۔اُنہوں نے سری نگر ریلوے سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا۔وزیر اعظم نے اننت ناگ، اَونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرہ، سری نگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، پانپور، پٹن، کاکاپورہ، پنزگام، سدور، مزوم ریلوے سٹیشنوں اور شری ماتا ویشنودیوی کٹرہ ریلوے سٹیشن پر ریل کوچ ریستوراںمیں ”ون سٹیشن وَن پروڈکٹ (او ایس او پی)“سٹالوں کو وقف کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا،”ملک میں ریلوے کنکٹویٹی اور بنیاد ی ڈھانچے کے لئے ایک اہم دِن ہے ۔وزیر اعظم نریندرمودی جی نے 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جو مختلف ریاستوں اور جموںوکشمیر یوٹی کی اِقتصادی سمت کو تشکیل دیں گے ۔جموں و کشمیر میں ریل بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی میں اِنقلاب لانے کے لئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔ سری نگر ریلوے سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) کے اِفتتاح سے مسافروں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع کو یقینی بنایا جاسکے گا۔اننت ناگ، پانپور، پٹن، کاکا پورہ، پنزگام، سدور، مزوم، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرہ، سری نگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ میں ”ون سٹیشن ون پروڈکٹ (او ایس او پی) “سٹال پسماندہ طبقوں کے کاریگروں کو آمدنی کے اِضافی مواقع فراہم کریں گے۔ وَن سٹیشن وَن پروڈکٹ (او ایس او پی) ان علاقوں کے ورثے کو فروغ دے گا اور اس سے” ووکل فار لوکل “ اور ”وَن ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ مہم“ کو بھی تقویت ملے گی۔ یہ سٹال مسافروں کو مستند مقامی سامان کا تجربہ کرنے اور خریدنے کا موقع فراہم کریں گے۔گتی شکتی ٹرمینل پورے خطے میں ٹرانسپورٹیشن کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور سامان کی آمد رفت کوہموار کرنے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا کیاافتتاح

Next Post

ویژن 2024ئ: جموںوکشمیر میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کا پیش خیمہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ویژن 2024ئ: جموںوکشمیر میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کا پیش خیمہ

ویژن 2024ئ: جموںوکشمیر میں رئیل اسٹیٹ کی ترقی کا پیش خیمہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS