Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ریٹرننگ آفیسر نے 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے پری پریٹری میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
26/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ….انفو……..ریٹرننگ آفیسر 1۔بارہمولہ پارلیمانہ حلقہ منگا شیر پا نے لوک سبھا 2024۔ کے آئندہ عام اِنتخابات کے پیش نظر ڈاک بنگلو میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں حلقہ میں اِنتخابات کے پُر اَمن اِنعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسرکپواڑہ آیوشی سوڈان، سوپور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ، قومی سطح کے ماسٹر ٹرینر سمیر جان اور 1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میںلوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد سے وابستہ تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران (اے آر اوز) نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے تمام اسمبلی حلقوں اور ضلع بڈگام کے دو اسمبلی حلقوں پر مشتمل 1۔بارہمولہ حلقہ میں پارلیمانی اِنتخابات کے پُراَمن اِنعقاد کے لئے تمام اہم علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلی غور وخوض کیا گیا۔دورانِ میٹنگ آر او نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابات کے دن اِنتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات ملازمین کے لئے جامع تربیتی سیشنوں کے اِنعقاد کے لئے تفصیلی منصوبہ تیار کریں۔دریں اثنا،ریٹرننگ آفیسرنے انفرادی اسمبلی حلقوں کے ذمہ دار اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بوتھ لیول افسران 85 برس سے زیادہ عمر کے یا 40 فیصد بینچ مارک معذوری والے تمام رائے دہندگان کی رہائش گاہوں کا پیشگی دورہ کریں تاکہ انہیں بیلٹ پیپر کے ذریعے یا اپنے نامزد پولنگ سٹیشنوں سے ووٹ ڈالنے کا اِختیار فراہم کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ڈی اِی او کپواڑہ آیوشی سوڈان نے خطاب کرتے ہوئے اے آر اوز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق غیر حاضررائے دہندگان اور سروس ووٹروںکے لئے پیشگی مناسب اِنتظامات کئے جائیں جو اِنتخابی فرائض انجام دیں گے تاکہ وہ اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کرسکیں۔منگا شیرپا نے اے آر اوز کے لیے اس اہم مدت کے دوران 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں اِنتخابی عمل کی کامیابی کے لئے آپس میں اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی اہم اہمیت پر مزید زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے جسٹس محمد یوسف وانی کو بحیثیت ایڈیشنل جج کے عہدے کا حلف دلایا

Next Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کا کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کا کیامعائینہ

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام نے کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کا کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS