بڈگام….انفو ……….ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) بڈگام اَکشے لابرو نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے اندر آنے والے لوک سبھا اِنتخابات۔2024 ءکے لئے بیروہ اور بڈگام اسمبلی حلقوں کے کلیکشن اور ڈسٹری بیوشن سینٹروں کا دورہ کیا۔ ڈی ای او نے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی کے ہمراہ ایس اے ایم ڈگری کالج بڈگام اور بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ماگام سینٹروں کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈی ای او نے ان سینٹروں میں سی سی ٹی وی کی تنصیب، حفاظتی اَقدامات، پانی، بجلی کی فراہمی اور دیگر ضروری اِنتظامات سمیت حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کے انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران ان سینٹروں پر انتخابات سے متعلق تمام مواد اور مشینری کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور حفاظت پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے رہائشی سہولیات کا بھی معائینہ کیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری انتظامات کو مقررہ جگہوں پر بروقت مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔اِس موقعہ پر ڈی اِی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے تمام رہنما خطوط پر عمل درآمد کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ان سینٹروں کو علیحدہ انکلوژر کے طور پر قائم کیا جارہا ہے جن میں الگ الگ داخلی راستہ ، سی سی ٹی وی نگرانی اور دیگر حفاظتی اقدامات موجود ہیں جو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت ان سینٹروں کے لئے ایس او پی اور پروٹوکول کے مطابق ہیں۔اُنہوں نے ماگام اور بڈگام علاقوں میں مختلف پولنگ بوتھوں پر یقینی کم سے کم سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈی اِی او کے ہمراہ اے ڈی سی بڈگام معراج الدین شاہ، متعلقہ ایس ڈی ایم، سی پی او، ڈپٹی ڈی ای او، نوڈل افسران، اے آر اوز، ایس ای آر اینڈ بی، مختلف شعبوں کے اَفسران اور دیگر متعلقین بھی تھے۔






