سرینگر….14اپریل …سی این آئی…. لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کردیا ہے اور اسے سنکلپ پتر کا نام دیا گیا ۔ لوک سبھا منشور میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور زور دیا کہ پوری اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے جب دنیا غیر یقینی دور سے گزر رہا تھا۔سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ اسے سنکلپ پتر کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں کئی طرح کے وعدے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پارٹی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ سرمایہ کاری سے ملازمتوں پر ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس دوران ایک بڑا وعدہ کیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مفت اناج اسکیم اگلے 5 سالوں تک جاری رہے گی۔وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ پورے ملک کو بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 10 سالوں میں، بی جے پی نے اپنے منشور کے ہر نکتے کو گارنٹی کے طور پر لاگو کیا۔ اس وقت ملک کی کئی ریاستوں میں نئے سال کا جوش و خروش ہے۔ آج نوراتری کے چھٹے دن ہم سب ماں کاتیانی کی پوجا کرتے ہیں اور ماں کاتیانی اپنے دونوں بازو¶ں میں کمل پکڑے ہوئے ہیں۔ یہ اتفاق بھی بڑا آشیرواد ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی نے انتخابی منشور کے تقدس کو دوبارہ قائم کیا ہے۔ یہ سنکلپ پتر ترقی یافتہ ہندوستان کے سبھی 4 مضبوط ستونوں – نوجوانوں طاقت، ناری شکتی، غریب اور کسانوں کو طاقت دیتا ہے۔ ہماری توجہ زندگی کے ڈگنیٹی آف لائف، کوالیٹی آف لائف اور سرمایہ کاری سے ملازمتوں پر ہے۔ مودی کی گارنٹی ہے کہ مفت راشن اسکیم اگلے 5 سالوں تک جاری رہے گی۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ غریبوں کو دیا جانے والا کھانا غذائیت سے بھرپور، اطمینان بخش اورسستا ہو۔انہوں نے کہا کہ ”ایک مستحکم اکثریتی حکومت کی ضرورت ایسے وقت میں بڑھ جاتی ہے جب دنیا غیر یقینی دور سے گزر رہی ہے “ مودی نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی ایک ملک، ایک انتخابی پہل کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی، اور زور دیا کہ یکساں سول کوڈ قومی مفاد میں ہے۔مودی نے کہا کہ بی جے پی 4 جون کو نتائج کے اعلان کے فوراً بعد منشور میں کئے گئے وعدوں پر کام شروع کر دے گی۔انہوں نے کہا، ”میں بی جے پی کے اس سنکلپ پترا کو ’مودی کی گارنٹی‘ کے دستاویز کے طور پر قوم کے لوگوں کو ان کے آشیرواد کے لیے پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی نے کہا ” ہمارا سنکلپ پاترا وکست بھارت کے چار مضبوط ستونوں کو طاقت دیتا ہے۔ نوجوان طاقت، خواتین کی طاقت، غریب اور کسان۔ ہماری توجہ زندگی کے وقار، معیار زندگی اور سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار پر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ لوگوں نے اپنے اوپر ہونے والے “مظالم” کے خلاف کھڑے ہونے اور ”تبدیلی“کو ووٹ دینے کا ارادہ کر لیا ہے۔






