Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ نے لوک سبھا اِنتخابات ۔2024ءکی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
16/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پلوامہ….انفو…….. ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور نوڈل افسروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔اِس جامع جائزے میٹنگ میں مختلف اہم پہلوو¿ں پر غور کیا گیا جن میں پولنگ عملے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے لئے ٹرانسپورٹیشن کے اِنتظامات، پولنگ عملے کے لئے تربیتی پروٹوکول، کنٹرول روم کے مو¿ثر کام، پولنگ پارٹیوں کے لئے فلاحی اَقدامات، کنٹرول روم کے ذریعے شکایات کے اَزالے کے طریقہ کار کو ہموار کرنا، ووٹر سہولیت مراکز کا قیام، مائیکرو ابزرور کے فرائض کی وضاحت، گھریلو ووٹنگ کے نظام الاوقات کی تشکیل اور ویب کاسٹنگ کے اِنتظامات شامل ہیں۔اِس کے علاوہ میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی) اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (اِی سی آئی) کی طرف سے تجویز کردہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی عمل آوری کے ساتھ ساتھ گھریلو ووٹنگ کے روٹ چارٹ کے بارے میں بھی محتاط منصوبہ بندی کی گئی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نوڈل افسران کو تفویض کردہ مخصوص کاموں اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مثالی لگن اورتندہی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ نوڈل افسران آزادانہ ، منصفانہ اور پُرامن اِنتخابات کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اِس طرح ملک کے جمہوری اَقدار کو برقرار رکھتے ہیں۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے فعال مصروفیت اور زمین پر تفویض کردہ کاموں کو احتیاط سے انجام دینے پر زور دیا۔ مزید برآں، تمام نوڈل افسروں پر زور دیا گیا کہ وہ اِنتخابی مدت کے دوران اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے ذریعہ فراہم کردہ رہنما خطوط سے مکمل طور پر واقف ہوں۔اُنہوں نے نوڈل افسروں کی قابلیت اور عزم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اِنتخابی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی ان کی اجتماعی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔ضلع آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، انتظامیہ آئین میں درج جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کی اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہے۔اُنہوں پُر اَمن، منصفانہ اور مو¿ثر اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے ضلع کے عزم پر زور دیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی پلوامہ اور تمام اے آر اوز کے علاوہ عام لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ءکے تمام نوڈل افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ریٹرننگ آفیسر1۔بارہمولہ حلقہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS