Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں پیش کردہ پیرا میڈیکل کورسوں اور سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

by Indian Times
20/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو…………..چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف صحت اِداروں میں پیش کردہ ضروری سامان کی فراہمی اور پیرا میڈیکل کورسوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میںاِنتظامی سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کے علاوہ میڈیکل کالجوںکے پرنسپلوں، ایم ڈی، جے کے ایم ایس سی ایل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اورڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں اور محکمہ کے دیگر سربراہان نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میڈیکل سپلائی کارپوریشن کی جانب سے ہسپتالوں کے لئے اَدویات ،سازو وسامان اور دیگر مشینری کے حصول کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے اَقدامات کا نوٹس لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے صحت اِداروں کے لئے اس طرح کی اہم سامان حاصل کرنے کے لئے وقت کی مدت کو کافی حد تک کم کیا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر سی ایم او کے ذریعہ ضروری اَدویات کی فہرست (اِی ڈِی ایل) تیار کی جائے تاکہ ہسپتالوں کو اس کی جلد فراہمی کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی میں ضروری سامان کی فہرست کو معیاری بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے ڈرگز اینڈ ویکسین ڈِسٹری بیوشن مینجمنٹ سسٹم (ڈِی وِی ڈِی ایم ایس) پورٹل کے کام کا بھی نوٹس لیا جو اَدویات کی خریداری، انوینٹری مینجمنٹ اور اِدویات، ڈسپوزایبلز، دیگر ضروری مواد کے علاوہ مختلف اَدویات کے گوداموں میں مشینری اور آلات کی تقسیم سے متعلق ہے۔چیف سیکرٹری نے پیرا میڈیکل سائنسز میں مختلف ڈگری اور ڈپلومہ کورسوں کی فراہمی کے بارے میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں نئے قائم کردہ نرسنگ کالجوں اور پیرامیڈیکل سکولوں کی فعالیت کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے اِس طرح کی ہر سہولیت میں دستیاب فزیکل انفراسٹرکچر اور وہاں تربیت فراہم کرنے والے فیکلٹی اور ٹیوٹروں کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا۔اَتل ڈولونے مشاہدہ کیا کہ چونکہ محکمہ نے ہر برس سینکڑوں طلبا¿کو داخلہ دینے والے ان کورسوں کو متعارف کیا کرایا ہے لہٰذا یہ اِس کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اِن کورسوںکی مدت کے لئے ان کی پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز مصروفیت کو یقینی بنائے۔ اُنہوں نے اِن اِداروں میں بنیادی ڈھانچے اور اَفرادی قوت کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے اِن پیرامیڈیکل سکولوں کی جانب سے پیش کردہ کورسوں میں بھرتی کے قواعد، بھرتی کے عمل اور کیریئر ڈیولپمنٹ کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ایسے اِداروں کو طویل مدت میں قابل عمل اور پائیدار بنانے کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور اَفرادی قوت کا اِنتظام کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے اَپنی پرزنٹیشن میں جے کے ایم ایس سی ایل میں ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کرنے اور مختلف پیرا میڈیکل اِداروں میں سہولیات کی اَپ گریڈیشن کے حوالے سے محکمہ کی مختلف کامیابیوں، جاری کاموں اور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ٹینڈرنگ کے عمل میں لگنے والے وقت کو کافی حد تک کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی اِنکشاف کیا کہ پی ایچ سی اور ایچ ڈبلیو سی کی صلاحیت کو ڈِی وِی ڈِی ایم ایس پورٹل پر صارفین کے طور پر شامل کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔اُنہوں نے پیرا میڈیکل اِداروں کی کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ کا جانکاری د ی کہ ایسے زیادہ تر اِدارے گزشتہ چند برسوںمیں قائم کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ ہر گزرتے برس کے ساتھ اِن اِداروں کو بہتر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ اِس وقت محکمہ 28 بی ایس سی نرسنگ کالجزاور 19 پیرا میڈیکل اِنسٹی چیوٹ چلا رہا ہے جن میں نجی شعبے کے اِدارے بھی شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے مختلف اِداروں میں ایم ایس سی نرسنگ کی 143 نشستوں کا اِضافہ کرنے کے علاوہ اِن اِداروں کی مجموعی اِنٹیک گنجائش بالترتیب 1485 اور 1660 نشستیں ہیں۔میٹنگ کو مزیدبتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں کل 5 نئے بی فارمیسی اِدارے ہیں جن میں مجموعی طور پر 340 نشستوں کی گنجائش ہے۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف میڈیکل کالجوں میں مختلف بی ایس سی پیرامیڈیکل کورسوںمیں 668 اُمیدواروں کو داخلہ فراہم کرتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیورشپ کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے اوڑی حلقہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے اوڑی حلقہ کا دورہ کیا

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے اوڑی حلقہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS