Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے/ راجناتھ سنگھ

by Indian Times
26/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…………25اپریل …..سی این آئی…….. کانگریس ایک خاندان کو جبکہ بی جے پی پورے ملک کے عوام کو ”سپریم “سمجھتی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد بی جے پی نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اپنی قراردادوں کو پورا کیا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تین طلاق قانون کو ختم کرکے مسلم خواتین اور خاندانوں کو انصاف فراہم کیا۔سی این آئی کے مطابق لکھیم پور کھیری میں بی جے پی امیدوار اجے مشرا ٹینی کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جو کہتی ہے وہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد بی جے پی نے اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا قد بڑھ گیا ہے۔ اب بھارت کچھ کہتا ہے تو دنیا کان کھول کر سنتی ہے۔ کانگریس کی حکومت کے دوران ہر روز کسی نہ کسی ریاست میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے۔ آج دہشت گردوں کو کہیں بھی دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی جرات نہیں ہے۔ جس طاقت سے ہندوستانی حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے آج دنیا بھر میں اس کی تعریف کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنی قراردادوں کو پورا کیا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی کشمیر سے دفعہ370 کو ختم کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تین طلاق قانون کو ختم کرکے مسلم خواتین اور خاندانوں کو انصاف فراہم کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ہمیں جیت دو، ہم غربت مٹائیں گے، لیکن ہندوستان میں غربت بڑھتی ہی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں 25 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے باہر لایا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ کانگریس انتخابات میں ہندوو¿ں اور مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہے۔ پانچ عرب مسلم ممالک نے نریندر مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ جموں کشمیر سے دفعہ370 کی منسوخی ایک دن تاریخ بن جائے گا اور وہ اس کام کو ہضم نہیں کر سکتے جو بی جے پی کر رہی ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج وہ اتنے مایوس ہوچکے ہیں اور وہ کھلے عام ہماری سرکار کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو بدعنوانی، اقربا پروری اور امن و امان کے چیلنجوں سے نجات دلانے کیلئے سخت قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دوسر ے مرحلہ کی ووٹنگ آج

Next Post

معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث سیاسی لیڈروں کو جوابدہ ہونا پڑےگا/ سید محمد الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث سیاسی لیڈروں کو جوابدہ ہونا پڑےگا/ سید محمد الطاف بخاری

معصوم شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث سیاسی لیڈروں کو جوابدہ ہونا پڑےگا/ سید محمد الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS