Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے زیراہتمام لل دید ہسپتال میں ” پوسٹ پارٹم ہیمرج پر سی ایم اِی کم ورکشاپ کا اِنعقاد

by Indian Times
25/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو…گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی )سری نگرکے پوسٹ گریجویٹ شعبہ گائنی کالوجی اینڈ اوبسٹیٹرکس نے ”سیف مدرہڈ کمیٹی ایف او جی ایس آئی“کے اِشتراک سے آج گورنمنٹ لل دید ہسپتال سری نگر کے آڈیتوریم ہال میں ” پوسٹ پارٹم ہیمرج(روکنے کے قابل روکتھام)“ کے موضوع پر ایک روزہ سی ایم ای کم ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔پرنسپل جی ایم سی پروفیسر ( ڈاکٹر ) عفت حسن شاہ نے کانفرنس کا اِفتتاح کیا جبکہ ڈاکٹر پونم گوئل اور ڈاکٹر دیپا گپتا مہمان ذی وَقار تھیں۔ کانفرنس کا مقصدبیداری بڑھانا، جدید تحقیق کا اِشتراک کرنا اور پی پی ایچ کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر عفت حسن نے منتظمین کو ایسے اہم موضوع پر روشنی ڈالنے پر مبارک باد پیش کی جس سے پی پی ایچ کے اِنتظام اور قدرتی اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے ممبران کو تمام ضروری اِنتظامی بیک اَپ فراہم کرنے کا یقین دِلایا۔ڈاکٹر پونم گوئل نے اس طرح کی ورکشاپ کی اہمیت کا اعادہ کیا اور مختصر مدت میں اِس طرح کی تقریب کے اِنعقاد کے لئے محکمہ کی سراہنا کی۔اِس سے قبل پروفیسر ( ڈاکٹر ) رِضوانہ حبیب ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ او بی جی جی ایم سی سری نگرنے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں کہا کہ پوسٹ پارٹم ہیمرج (پی پی ایچ) نہ صرف ترقی پذیر ممالک بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی زچگی کے دوران اموات کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔تاہم اس کی روکتھام ممکن ہے۔ پی پی ایچ کا اِنتظام کرنے کے لئے ٹیم کے تمام ممبروں کے ساتھ ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ ڈاکٹر ، نرسیں ، پیرامیڈکس ، اینستھیزیولوجسٹ وغیرہ سب اپنے حصے کو جانتے ہوں۔ اس طرح سی ایم ای ، ورکشاپوں اور تازہ ترین پی پی ایچ ڈرلز عملے کی تربیت میں مفید اور ضروری ہے۔اِس موقعہ پر پروفیسر (ڈاکٹر) سیّد معصومہ رضوی اور ڈاکٹر مظفر جان (ایم ایس ایل ڈی ہسپتال) نے بھی اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔ڈاکٹر شائلہ میر، ڈاکٹر شازیہ اشرف، ڈاکٹر ثمینہ اشرف، ڈاکٹر پونم اور ڈاکٹر دیپا گپتا نے پی پی ایچ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔پروفیسر (ڈاکٹر) عنبرین قریشی نے پی پی ایچ کی بروقت تشخیص اور علاج کے لئے طبی عملے کے تمام ارکان کو تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ یہ مریضوں کی جان بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے۔تربیت حاصل کرنے والوں میں فیکلٹی ممبران، سینئر ریذیڈنٹس، جونیئر ریذیڈنٹس، نرسیں اور ان کا پیرا میڈیکل سٹاف شامل تھا۔مسلسل تحقیق، تعلیم اور تعاون سے میڈیکل کمیونٹی اس اہم زچگی کی پیچیدگی کو روکنے اور اِس کے اِنتظام میں اہم پیش رفت کرنے کے لئے تیار ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی پارٹیوں کی روانی کی نگرانی کی

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ترقیاتی اِنڈکس پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ترقیاتی اِنڈکس پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ترقیاتی اِنڈکس پر پنچایتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS