Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے داخلہ ، پولیس اور قانون کے محکموں کے سینئر اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
31/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر………انفو…..چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے داخلہ ، پولیس اور قانون کے محکموں کے سینئر اَفسروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ حال ہی میں پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ جموںوکشمیر میںتین نئے فوجداری قوانین کی عمل آوری کی تیاریوںکا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل جیلخانہ جات، اے ڈی جی پی، ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر پراسکیوشن، سیکرٹری قانون، ڈائریکٹر ایف ایس ایل اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی جبکہ جموں میں مقیم اَفسروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ عملے کی استعداد کار بڑھانے اور اَب تک کی جانے والی تربیت کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یو ٹی میں اِن قوانین کے مو¿ ثر عمل آوری کے لئے تمام شراکت داروںکی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اَتل ڈولونے پولیس افسران، خواتین اورطالب علموں سمیت معاشرے کے مختلف طبقوں میں نئے قوانین کے بارے میں متعلقہ معلوماتی مواد کی تشہیر کی صورتحال کے بارے میںدریافت۔ اُنہوں نے زمینی سطح ان قوانین کے بہتر عملانے کے لئے مختلف لاجسٹک اَقدامات اور تکنیکی اَپ گریڈیشن کے بارے میں بھی پوچھا۔اُنہوں نے پولیس مینوئل میں شامل کی جانے والی ضروری ترامیم کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں مختلف قانونی احکامات (ایس اوز) جاری کرنے کی صورتحال کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے اَسامیوں کو منطقی بنانے یا معرض وجود میں کی جانے والی تبدیلیوں، محکمہ قانون سے وضاحت طلب کرنے اور مختلف پورٹلوں کو قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے نئے نظام کے ساتھ ضم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔محکمہ پولیس نے اَپنی پرزنٹیشن میں ان قوانین کے آسانی سے عملانے کے لئے ان کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اَقدامات پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ میں اِنکشاف کیا گیا کہ ان نئے قوانین پر عمل درآمد کی حکمت عملی کے حصے کے طو رپر عملے کی استعداد کار میں اضافہ اور تربیت، اِضافی افرادی قوت کی تعیناتی اور ہارڈ ویئر اور تکنیکی مداخلت کی اَپ گریڈیشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ ان قوانین کے ساتھ یہ ہم آہنگ ہوسکے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ اَب تک 106 پراسکیوٹروں کے علاوہ تقریباً 6,984 پولیس اہلکاروں کوٹریننگ اِداروں میں تربیت دی جا چکی ہے۔ اِس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ جوڈیشل اکیڈمی کے 30 افسروں کے ساتھ سی اے پی ٹی بھوپال میں بیچ وار تربیتی پروگرام میں 72 افسران شرکت کریں گے۔میٹنگ میں ایکٹ کی دفعات کے مطابق ڈسٹرکٹ موبائل فرانزک یونٹوں کے قیام کے منصوبے پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ میٹنگ میں جیلخانہ جات،پراسکیوشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں کی جانے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں ایکٹ کی دفعات کے مطابق ڈِسٹرکٹ موبائل فرانزک یونٹوں کے قیام کے منصوبے پر بھی غورو خوض کیا گیا۔ میٹنگ میں جیلخانہ جات، پراسکیوشن اور دیگر متعلقہ محکموں میں کی جانے والی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔یہ بھی اِنکشاف ہوا کہ ان قوانین میںمعلومات حاصل کرنے اورجموں وکشمیر یو ٹی میں اِن قوانین کو عملانے کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کے لئے کمیٹیاں اور سٹیڈی گروپ تشکیل کی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ وزارت داخلہ نے بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کو حال ہی میں جولائی 2024 ءسے عملانے کے لئے مطلع کیا تھا۔ یہ قوانین بالترتیب تعزیرات ہند 1860 ،کوڈ آف کریمنل پروسیجر1898 اور اِنڈین ایویڈنس ایکٹ 1872کی جگہ لیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محکمہ ریونیو کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

23یاتری لقمہ اجل ، 60سے زائد شدید طور پر زخمی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
23یاتری لقمہ اجل ، 60سے زائد شدید طور پر زخمی

23یاتری لقمہ اجل ، 60سے زائد شدید طور پر زخمی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS