Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

انصاف کی فراہمی کا سلسلہ قیدیوں کی رہائی اور عام معافی کے اعلان سے ہوگا/سید محمد الطاف بخاری

by Indian Times
15/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جموں کشمیر کے تمام متاثرین کو انصاف فراہم کرانے کےلئے مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ”جموں کشمیر میں تمام متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے مفاہمت ضروری ہے کیونکہ یہ خطہ 1987 سے تباہ ک±ن حالات سے جھوجھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا، ”اس عرصے میں تباہ شدہ حالات کے نتیجے میں یہاں بیواوں اور یتیموں کی ایک بڑی تعداد پیدا ہوگئی۔“ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب میں اپنی عوامی رابطہ مہم کے دوران میڈیا رپورٹرس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں، سید محمد الطاف بخاری نے یقین دہانی کرائی کہ ”اگر اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ ملا تو یہ تمام زیر حراست افراد کو رہا کرنے اور الزامات کا سامنا کرنے والے نوجوانوں کے لیے عام معافی کا اعلان کر تے ہوئے انصاف کی فراہمی کا آغاز کرے گی۔“انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اپنی پارٹی اگلی حکومت بناتی ہے، تو وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کے لیے کم از کم 35 سال کی رہائش درکار ہو۔“جب ا±ن سے روایتی سیاسی جماعتوں کے اس الزام پر تبصرہ کرنے کےلئے کہا گیا کہ انجینئر رشید بی جے پی کے ایجنٹ ہیں اور وہ ایک سازش کے تحت جیل سے رہا ہوئے ہیں، تو سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ” مجھے یقین ہےکہ قیدیوں کی رہائی اللہ کو بھی پسند ہوگی۔ وہ جیل میں تھے اور انہیں عدالت کے احکامات کے تحت رہائی ملی ہے۔ اس پر کسی نے کوئی احسان نہیں کیا ہے۔“روایتی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ جماعتیں جموں کشمیر میں سالہا سال سے عوام کو درپیش مصائب کو مشکلات کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا، ”جب یہ جماعتیں اقتدار میں تھیں تو لاتعداد نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا، ان گنت لوگوں کو پیلٹ گن کے استعمال کرکے بینائی سے محروم کیا گیا۔ نوجوانوں کو جیلوں میں بھیجنے اور ا±ن کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے دلی سے یہاں کوئی نہیں ا?یا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے نوجوانوں کو پولیس کی ویری فکیشن رپورٹس بھی نہیں مل پاتی ہیں، جو کہ نوکریاں یا پاسپورٹ حاصل کرنے کےلئے ضروری ہیں۔ اس ساری صورتحال کے لئے وہی لوگ ذمہ دار ہیں جو یہاں 1987 کے بعد اقتدار میں رہے ہیں۔“انہوں نے مزید کہا، ” افسوس کی بات ہے کہ 1996، 2002، 2009 اور 2014 میں بننے والی حکومتوں میں سے کوئی بھی متاثرین کے زخموں کا مداوا نہیں کرسکی۔ یہ تمام حکومتیں نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں ناکام رہیں۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر واقعی ہندوستان سے جڑ گیا /انوراگ ٹھاکر

Next Post

چیف سیکرٹری نے JKAACLکے زیر اہتمام ’ ہندی دیوس ‘ میں کی شرکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے JKAACLکے زیر اہتمام ’ ہندی دیوس ‘ میں کی شرکت

چیف سیکرٹری نے JKAACLکے زیر اہتمام ’ ہندی دیوس ‘ میں کی شرکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS