Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے عوام دوست اِختراعات کیلئے ٹیکنالوجی اور صنعت کے اِنضمام پر دیازور

by Indian Times
21/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر.انفو…وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے ٹیکنالوجی اور صنعت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جائے سکے کہ نئی تکنیکی اِختراعات لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کی جائیں۔وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار سائنس و ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹران ڈاکٹر ناصر شاہ، مشتاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری نیلم کھجوریہ اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ستیش شرما نے کہا کہ تکنیکی ترقی کو صرف تجربہ گاہوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ انہیں عملی، عوام دوست حل میں ڈھالنا چاہیے جس سے معاشرے کو براہ راست فائدہ پہنچے۔اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ تحقیقاتی تعاون کو فروغ دیا جائے، سٹارٹ اپس کو پروموٹ کیا جائے اور ایسے انکیوبیشن سینٹرز قائم کئے جائیں جہاں اِختراعی خیالات کو قابل عمل کاروباری اِداروں میں پروان چڑھایا جاسکے۔ اُنہوں نے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا کہ جموں و کشمیر ایک اختراع اور کاروباری مرکز بن کر اُبھرے۔وزیرستیش شرما نے کہا،”ٹیکنالوجی صرف اِختراع کے لئے نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کے لئے ہونی چاہیے اوراس ویژن کو حاصل کرنے کے لئے صنعتوں اور اِداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔“دورانِ میٹنگ محکمہ کے سینئر اَفسران نے جاری اَقدامات اور پیش رفت رِپورٹ پیش کئے۔وزیر موصوف نے جموں و کشمیر میں سائنس پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بنیادی ڈھانچے اور پالیسیوں کو مضبوط بنانے میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دِلایا۔بعدمیںاُنہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) ڈیپارٹمنٹ کے نئے تعینات ہونے والے ریسرچ اسسٹنٹوں میں تقرری نامے تقسیم کئے

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اِنتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا کیااِفتتاح

Next Post

تحقیق پر مبنی تعلیم موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علمی بنیادوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی کنجی / سکینہ اِیتو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
تحقیق پر مبنی تعلیم موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علمی بنیادوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی کنجی / سکینہ اِیتو

تحقیق پر مبنی تعلیم موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور علمی بنیادوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی کنجی / سکینہ اِیتو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS