Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

کئی خواتین سمیت 15افراد ہلاک،متعدد لاپتہ,،زخمی افراد کو ائیر لفٹ کیا گیا

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//کے این ایس//جموں و کشمیر میں امرناتھ کی پوتر گپھا کے قریب جمعہ کی شام بادل پھٹنے کا واقعے میں کئی خواتین سمیت 10افرادہلاک جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افرادلاپتہ ہوئے ہیں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔اس دوران واقعے کے بعدوزیر داخلہ امیت شاہ کی ایل جی سنہا سے بات چیت ،بادل پھٹنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیاجبکہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ بڑے پیمانے پر بچاو کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس افسوس ناک واقعے سے پورے ملک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جمعہ کے روزامر ناتھ گھپا کے نذدیکوالے علاقے میں بارشوں کے بعد شام کے وقت کے قریب گھپا کے نذدیک اچانک بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں سیلابی پانی کی وجہ سے یہاں لگائے گئے ٹ25سے زیادہ نٹوں اور کئی لنگر کو اپنا ساتھ بہا لیا ہے جس کے نتیجے میںمتعدد افراد لاپتہ ہوئے ہیں جن کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے اس دوران کشمیر پولیس زون نے اب تک8افراد جن میں 3خواتین بھی شامل ہے کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

تاہم غیر مصدقہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ 15افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ 40سے زیادہ افراد لاپتہ ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا یہاں زخمی افراد ہوا ائیر لفٹ کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔امرناتھ گپھا کے قریب تعینات آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے بتایا بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد گپھا کے اوپر ی علاقوں سے پانی آیااورفی الحال بارش ابھی رک گئی ہے جبکہ بچاو کارروائیاں جاری ہے ۔اس دوران زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے سے کئی ٹینٹ بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں رسیکیو آپریشن شروع کو اب مزید تیز کر دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات چیت کی اور امرناتھ گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔امت شاہ نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،’’میں نے ایل جیمنوج سنہا سے بات کی ہے اور بابا امرناتھ جی کی گپھا کے قریب بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب سے متعلق صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاو¿ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

میں تمام یاتریوں کی خیر خواہی کرتا ہوں’’۔تفصیلات کے مطابق بادل پھٹنے کے واقع میں کم از کم8یاتریوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں بادل پھٹنے کے بعد کئی خیمے بہہ گئے ہیں۔علاقے میں بچاو کارروائیاں بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہ اس افسوس ناک خبر کی وجہ سے پورے ملک میں غم و اندہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔مذید تفصیلات کا انتظارہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

6100یاتریوں پرمشتمل10واں قافلہ جموں سے واردکشمیر

Next Post

اِنتظامی کونسل نے وادیٔ کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اِنتظامی کونسل نے مقامی دفاعی اہلکاروں کیلئے ایکس گریشیا ریلیف کو بڑھانے کی منظور ی دی

اِنتظامی کونسل نے وادیٔ کشمیر میں سیلاب سے بچائوکے کاموں کی منظوری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS