Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جموں و کشمیر میں ترقی کی تعریف کی

by Indian Times
31/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….انفو….وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے ایس کے آئی سی سی میں جمعہ کی شام کو ایچ ڈی ایف سی بینک کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ترقی ، استقامت اور جموں و کشمیر کے ساتھ طویل مدتی وابستگی کی تعریف کی ۔ جموں و کشمیر کے سیاحتی ورثے پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے کشمیر کو صدیوں پہلے دہلی کے لال قلعے کی دیواروں پر ” زمین پر جنت “ کے طور پر بیان کئے جانے کی تاریخی یاد تازہ کی ۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ بہت سے علاقے اب پرکشش نعروں کے ساتھ اپنی تشہیر کرتے ہیں ، جموں و کشمیر ہمیشہ سے قدرتی خوبصورتی اور سیاحت کی ترویج کے اصل علامت کے طور پر نمایاں رہا ہے ۔ انہوں نے مہمانوں سے سرینگر سے باہر کے علاقوں کو بھی دریافت کرنے کی درخواست کی اور یقین دلایا کہ ان کے تجربات انہیں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ دوبارہ آنے کی ترغیب دیں گے ۔ پائیدار سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ” ہماری کامیابی اس بات سے نہیں ناپی جائے گی کہ ہم آپ کو ایک بار یہاں لائیں ، بلکہ اس بات سے کہ آپ دوبارہ تشریف لائیں ، بار بار آنا ہماری سیاحتی کوششوں کا اصل پیمانہ ہے ۔ “ انہوں نے نوٹ کیا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک جموں و کشمیر کی معاشی ترقی میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے ۔ 124 شاخوں اور شہری و دور دراز علاقوں میں پھیلے ہوئے اے ٹی ایمز کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ بینک نے جمع ، قرض ، ترجیحی شعبوں کی مالی اعانت اور صارفین کی ضروریات پر مبنی اقدامات تک اپنی خدمات کو وسعت دی ہے ، جو جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اس کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کا اس کی معزز سالانہ تقریب کیلئے جموں و کشمیر کا انتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹس جموں و کشمیر کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ بڑھتی ہوئی شراکت کو مضبوط کرتے ہیں ۔ مسٹر عمر عبداللہ نے کہا ” ایچ ڈی ایف سی بینک کی آج یہاں موجودگی نہ صرف مالی کامیابی کا جشن ہے ، بلکہ جموں و کشمیر کی صلاحیت اور اس کے مستقبل پر ایمان کی دوبارہ توثیق ہے ۔ “ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، قانون ساز فاروق احمد شاہ اور تنویر صادق ، ایچ ڈی ایف سی بینک کے سینئر منیجرز ، نمائندوں ، عہدیداروں اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مہمانوں نے بھی اس موقع پر شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شانت منو نے جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا

Next Post

رانا نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی کی بحالی کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
رانا نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی کی بحالی کا لیا جائزہ

رانا نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی کی بحالی کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS