Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی اور نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا

by Indian Times
31/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سندر بنی…انفو….نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے ڈاک بنگلہ سندر بنی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا تا کہ سب ڈویژن میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا جائے اور حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جائے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی سندر بنی ، ایس ای پی ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ نائب وزیر اعلیی نے حکام کو ہدایت دی کہ تمام بند سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے تا کہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے ۔ بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں پانی جمع ہونے کی وجہ سے کئی دکانیں زیر آب آ گئی تھیں ۔ انہوں نے بارڈر روڈز آرگنائیزیشن ( بی آر او ) کے حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ نالوں کے نظام کو مضبوط اور برقرار رکھا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔ ایک الگ دورے میں مسٹر چودھری نے کالی دھار میں جاری سنگل ٹنل کے کام کا معائینہ کیا جو راجوری اور جموں کے درمیان ایک اہم سڑک رابطہ ہے ۔ انہوں نے معیاری مواد پر سختی سے عمل درآمد اور پروجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد معمولات بحال کئے جائیں اور ضلع میں بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

رانا نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی کی بحالی کا لیا جائزہ

Next Post

وزیر اعلیٰ نے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بحالی کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بحالی کا جائیزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بحالی کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS