Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پہلگام دہشت گردانہ حملہ دل گیر کرنے والا واقعہ/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

by Indian Times
20/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…۹۱،ستمبر…جے کے این ایس ….وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہاکہ پہلگام میں خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کو انجام دیتے ہوئے، ہندوستان نے اپنے دشمن کو دکھایا کہ ملک کی جوابی کارروائی کتنی مضبوط ہوسکتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی مسلح افواج نے جس بہادری اور ہمت کے ساتھ آپریشن کو انجام دینے میں کام کیا اس نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح اب ہمارےلئے مستثنیٰ نہیں رہی ۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نئی دہلی میں1965 کی جنگ کے سابق فوجیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کر رہے تھے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے آپریشن سندھور شروع کیا اور دشمن کو دکھایا کہ ہماری جوابی کارروائی کتنی مضبوط ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ کام کیا اس نے ثابت کر دیا ہے کہ فتح اب ہمارے لیے مستثنیٰ نہیں رہی۔ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ جیت ہماری عادت بن گئی ہے۔ اور ہمیں اس عادت کو ہمیشہ برقرار رکھنا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ جب بھی وہ واقعہ ہمارے ذہن میں آتا ہے، ہمارا دل بھاری ہو جاتا ہے۔وزیر دفاع کاکہناتھاکہ وہاں جو کچھ ہوا اس نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ لیکن یہ واقعہ ہمارے حوصلے کو نہ توڑ سکا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم نے یہ عزم کیا ہے کہ اس بار دہشت گردوں کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان بحیثیت قوم آزادی کے بعد سے اپنے پڑوسیوں سے متعلق معاملات میں زیادہ خوش قسمت نہیں رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے سامنے ہمیشہ کسی نہ کسی قسم کے چیلنجز آتے رہے ہیں۔ لیکن یہ ہم ہندوستانیوں کی خاصیت ہے کہ ہم ان چیلنجوں کو قسمت سمجھ کر قبول کرنے سے نہیں بیٹھے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم نے سخت محنت کی اور اپنی تقدیر خود بنائی، اپنا مستقبل خود بنایا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

270کلومیٹرمسافت والی سری نگرجموں قومی شاہراہ پر بحالی کا کام کافی حد تک مکمل:©صوبائی کمشنر

Next Post

امن اور استحکام کے ساتھ ہندوستان مضبوط ترقی حاصل کرے گا/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
امن اور استحکام کے ساتھ ہندوستان مضبوط ترقی حاصل کرے گا/منوج سنہا

امن اور استحکام کے ساتھ ہندوستان مضبوط ترقی حاصل کرے گا/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS