Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیرمیں پی ایم وشو کرمایوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
27/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں پی ایم وشوکرما یوجنا کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں رجسٹرڈ اِستفادہ کنندگان کے لئے کریڈیٹ لنکیج کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ؛ سیکرٹری محکمہ محنت و روزگار کمار راجیورنجن، ایگزیکٹو ڈائریکٹرجے اینڈ کے بینک؛ ڈائریکٹر ان صنعت و حرفت کشمیر ، جموں اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ کم از کم 70,000 سے 80,000 مستفیدین کو مالیاتی اِداروں کے ساتھ کریڈٹ لنکیج کے دائرے میں لایا جانا چاہیے تاکہ وہ اَپنے کاروبار کو تجارتی سطح پر وسعت دے سکیں۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں اور بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ قرضوں کی منظوری اور وقت پر رقم کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے قریبی تال میل سے کام چیف سیکرٹری نے مضبوط رَسائی کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ پورے یونین ٹیریٹری کے ہر گوشے میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے تاکہ دست کاروں اور کاریگروں کو سکیم کے مکمل فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ بلاک سطح پر کامن سروس سینٹروں ( سی ایس سیز) کو استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں جنہیں ٹول کِٹس دی گئی ہیں تاکہ وہ سکیم کی مدد سے کامیاب کاروباری بننے کے اِمکانات سے پوری طرح آگاہ ہوں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صرف ٹول کٹس کی تقسیم اور تربیت کافی نہیں ہے بلکہ مستفیدین کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مقامی کامیابی کی داستانیں دکھانے کی تجویز دی تاکہ دست کاروں کو قابلِ عمل کاروباری منصوبے قائم کرنے اور دوسروں کے لئے روزگار پیدا کرنے کی تحریک ملے۔کمشنر سیکرٹری وِکرم جیت سنگھ نے سکیم کے تحت پیش رفت پیش کی اور بتایا کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹریز میں پہلے نمبر اور تمام ریاستوں اور یوٹیز میں مجموعی طور پر نویں نمبر پر ہے جہاں 1,54,881 کامیاب رجسٹریشنز ہوچکی ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ یونین ٹیریٹری قومی سطح پر آٹھویں نمبر پر ہے جہاں 1,42,175 ٹول کِٹس منتخب کی گئیں اور 64,936 مستفیدین کو فراہم کی گئیں تاکہ کاریگروں کو جدید آلات سے لیس کیا جا سکے تاکہ وہ اَپنے ہنر کو مزید بہتر بنا سکیں۔سیکرٹری محنت و روزگار کمار راجیو رنجن نے ہنرکی تربیت کے حوالے سے بتایا کہ یونین ٹیریٹری ملک میں 1,32,571 ہنر کی تربیت مکمل کرنے کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، جو مضبوط سکل ڈیولپمنٹ کی عکاسی کرتا ہے۔کریڈِٹ لنکیج کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جموں و کشمیر قومی سطح پر قرضوںکی منظوری میں گیارہویں نمبر پر ہے جس میں 13,787 کیسز منظور کئے گئے اور 8,867 کیسز کی رقم جاری کی گئی جس سے کاریگروں کے کاروبار میں 83 کروڑ روپے سے زائد کا سرمایہ فراہم کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ان کامیابیوں کو سراہا لیکن کریڈِٹ کی رَسائی کو مزید مضبوط بنانے اور کاریگروں کو خود کفیل کاروباری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔پی ایم وشوکرما یوجنا ایک مرکزی سرکاری سکیم ہے جو 18 روایتی ہنر کے شعبوں میں کام کرنے والے دست کاروں اور کاریگروں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ اِس سکیم کے تحت پی ایم وشوکرماسرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ، ہنر کی اَپ گریڈیشن، 15,000 روپے کے ٹول کٹ انعام اور 3 لاکھ روپے تک بغیر ضمانت قرض کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اَپنا کاروبار قائم اور بڑھا سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعلیٰ نے کی ’رابطہ ‘ آفس میں عوامی وفوداور اَفراد سے ملاقات 

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مزید 12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دِیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مزید 12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دِیا

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مزید 12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دِیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS