Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں تیسری جونیئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
27/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیرکشمیر اِنڈور سپورٹس کمپلیکس سری نگر میں 2025 کی تیسری جونیئر ایشین پینکاک سِلات چمپین شپ کا باقاعدہ اِفتتاح کیا۔یہ چمپئن شپ 25 سے 30 ستمبر 2025 ءتک جاری رہے گی جس میں 11 ممالک کے نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور یہ جموں و کشمیر میں کھیل اور ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظاہرہ ہے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا اس تیزی سے مقبول ہونے والے مارشل آرٹ ” پینکاک سلات“سے پہلا باضابطہ تعارف ہے جس نے گزشتہ دس برسوں میں جموں و کشمیر میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اُنہوں نے کہا،”مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ کھیل جموں و کشمیر کے 20 میں سے 19 اَضلاع میں کھیلا جا رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اسے باقی ایک ضلع میں بھی متعارف کیا جائے تاکہ پورے جموں و کشمیر میں یہ کھیل کھیلا جا سکے۔“وزیر اعلیٰ نے اِس کھیل جامع جذبے کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ پینکاک سلات لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں یکساں مقبول ہے۔ اُنہوں نے کہا،”یہ کھیل ہمیں نظم و ضبط اور اپنے حریف کا احترام سکھاتا ہے۔ آپ کا حریف آپ کا دشمن نہیں بلکہ صرف مد مقابل ہے۔ یہی حقیقی کھیل کی روح ہے۔“عمر عبداللہ نے ہندوستان اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور وفود کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا،”ہمیں آپ کی میزبانی کرنے اور سری نگر کو اس باوقار چمپئن شپ کے لئے جگہ کے طور پر منتخب کرنے پر بہت فخر ہے اور مجھے اُمید ہے کہ آپ نہ صرف اس مقابلے سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ اس جگہ کی یادیں بھی اپنے ساتھ لے جائیںگے۔“اِس موقعہ پر حصہ لینے والی ٹیموں کی مارچ پاسٹ، جموں و کشمیر کی ثقافتی پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی جانب سے پینکاک سِلات کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔اِفتتاحی تقریب میں وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما،رُکن قانون ساز اسمبلی لال چوک شیخ احسان احمد (پردیسی)، سیکرٹری جموںوکشمیرسپورٹس کونسل نزہت گل، کوچز، حکام اور حصہ لینے والے ممالک کے کھلاڑی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں مزید 12سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دِیا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں سرینگر میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں سرینگر میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ

لیفٹنٹ گورنر کی صدارت میں سرینگر میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS