Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محکموں او راَضلاع کو خراب موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی

by Indian Times
04/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر مختلف محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 4 اکتوبر سے جموں و کشمیر میں مغربی ہواو¿ں کا ایک فعال سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مکمل تیاری کی حالت میں رہیں تاکہ پھلوں کی فصل کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے، ضروری خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور موسم کی خرابی کے دوران تمام بڑی سڑکوں اور شاہراہوں کو قابل استعمال رکھا جا سکے۔میٹنگ میں وزیر برائے زراعت جاوید احمد ڈار، وزیربرائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین اور ٹرانسپورٹ ستیش شرما، چیف سیکرٹری ا َتل ڈولو، ایڈیشنل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ و تعمیرات، سیکرٹری تعلیم، جموں و کشمیر کے صوبائی کمشنران، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایم ڈِی کے پی ڈِی سی ایل، آبپاشی و فلڈکنٹرول، پی ایچ اِی، پروجیکٹ سمپارک اور بیکن کے چیف انجینئروں، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور محکمہ موسمیات کے اَفسران و نمائندگان نے شرکت کی جبکہ آﺅٹ سٹیش افسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے زراعت اور باغبانی محکموں کو ہدایت دی کہ کسانوں اور باغ مالکان کے لئے بروقت ایڈوائزری جاری کریں اور پھلوں کی کٹائی کے موسم میں پھلوں کی منڈیوں تک ہموار ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنائے گا۔اُنہوں نے محکمہ تعمیراتِ عامہ اور قومی شاہراہوں کی ایجنسیوں بشمول این ایچ آئی ڈِی سی ایل، این ایچ اے آئی، سمپارک اوربیکن کو ہدایت دی کہ برف یا ملبے کی صفائی کے لئے حساس مقامات پر مناسب مشینری تیار رکھی جائے تاکہ سڑک کے بلاتعطل رابطے کو برقرار رکھا جا سکے۔اِسی طرح محکمہ پاور ڈیولپمنٹ اور جل شکتی محکموں کو ہدایت دی گئی کہ فوری ردِّعمل کی ٹیمیں تعینات کریں تاکہ بجلی اور پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رُکاوٹ کی صورت میں فوری بحالی ممکن ہو جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرول روموں کو فعال رکھنے اور ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت دی گئی تاکہ صورتحال پر چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے پولیس اور ٹریفک حکام کو بھی ہدایت دی کہ شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر ٹریفک کو منظم رکھیں اور لوگوںکی حفاظت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً سفری ایڈوائزری جاری کریں۔اُنہوں نے صحت شعبے میں تیاریوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ حساس مقامات پر ایمبولینسز دستیاب رکھی جائیں اور ایسے مریضوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ایمرجنسی حالت میں فوری طور پر منتقل کرنے کی ضرورت ہو تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔ اُنہوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت دی کہ بروقت موسمی اَپ ڈیٹس اور ایڈوائزری تمام دستیاب ذرائع سے عوام تک پہنچائی جائیں تاکہ لوگ پیشگی احتیاطی تدابیر اِختیار کر سکیں۔وزیراعلیٰ نے راشن، اَدویات، ایندھن اور رسوئی گیس کے سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔اُنہیںبتایا گیا کہ نومبر تک کے لئے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں اور باقاعدگی سے سپلائی بھی کی جا رہی ہے۔ صوبہ جموںکے وہ علاقے جو عام طور پر خراب موسم سے متاثر ہوتے ہیں وہاں بھی مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ قلت نہ ہو۔وزیر اعلیٰ نے بہتر کوآرڈی نیشن کے لئے مشترکہ کنٹرول رومز قائم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ صفائی کے کام بلاتعطل جاری رکھے جائیں تاکہ سڑکوں کی بروقت بحالی یقینی بنائی جا سکے۔اُنہوں نے تیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا،”حکومت کی اوّلین ترجیح یہ ہے کہ متوقع موسمی خرابی کے پیش نظر مکمل طور پر تیار اور فعال رہا جائے۔ تمام محکمے قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، فصلوں کا نقصان روکا جا سکے اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کی جا سکے۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموںوکشمیر بینک نے سیلاب سے متاثرہ اَفراد کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 4.10 کروڑ روپے کا عطیہ دیا

Next Post

سکینہ اِیتو نے سری نگر وجموں کمپوزِٹ ریجنل سینٹروں کی کارکردگی اور کا م کاج کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکینہ اِیتو نے سری نگر وجموں کمپوزِٹ ریجنل سینٹروں کی کارکردگی اور کا م کاج کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے سری نگر وجموں کمپوزِٹ ریجنل سینٹروں کی کارکردگی اور کا م کاج کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS