Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری اور نیتی آیوگ نے جموںوکشمیر میں ٹیلی آئی سی یونیٹ ورک قائم کرنے کے طریقہ¿ کار پر تبادلہ خیال کیا

by Indian Times
23/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/22 اکتوبر /انفو/ چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے نیتی آیوگ کے رُکن ڈاکٹر وِی کے پال کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تاکہ جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں نئے قائم ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں (جی ایم سیز) میں ٹیلی آئی سی یو سہولیات قیام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔یہ میٹنگ ایک مضبوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی کریٹیکل کیئر نیٹ ورک کو شروع کرنے کے طریقہ¿ کار کی وضاحت کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پورے یوین ٹیریٹری کے دیہی اور دُور دراز علاقوں کے صحت اِداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ دورانِ بات چیت ڈاکٹر پال نے قیمتی معلومات فراہم کیںاور ایپوللو ٹیلی ہیلتھ، میڈانتا، کلاو¿ڈ فزیشن اور ہیلتھ نیٹ جیسے معروف صحت ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے کامیاب ٹیلی ۔آئی سی یو ماڈلوں کی نشاندہی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے منفرد جغرافیہ اور اِدارہ جاتی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے ان ماڈلوںکا جائزہ لے کر بہترین حکمت عملی تیار کی جائے۔ڈاکٹر پال نے مشورہ دیا کہ ہر ہسپتال کی مخصوص ضروریات اور بنیادی ڈھانچے کا بغور جائزہ لیا جائے۔ اُنہوں نے صلاحیت سازی، مسلسل طبی تعلیم اور عملے کی عملی تربیت کی ضرورت پر زور دیا کیوں کہ یہ ٹیلی ۔آئی سی یو کے فریم ورک کی کامیابی اور دیرپائی کے لئے نہایت اہم ہیں۔چیف سیکرٹری نے ڈاکٹر پال کی رہنمائی اور تکنیکی مشوروں پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹیریٹری اِنتظامیہ جدید صحت نگہداشت کی اِختراعات کو اَپنے عوامی صحت کے نظام میں مربوط کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر حکومت ہب اینڈ سپوک ماڈل کے تحت ٹیلی۔ آئی سی یو سہولیات قائم کر رہی ہے جو چوبیس گھنٹے طبی نگرانی، ماہر ین کی مشاورت اور فوری کلینیکل معاونت فراہم کرے گا۔ اِس ماڈل کے تحت نئے قائم کردہ جی ایم سیز کو مرکز سے منسلک سپوک کے طور پر کام کرنا ہوگا۔اُنہوں نے مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے تجویز دی کہ جموں و کشمیر سے ماہرین کی ایک ٹیم ملک کے معروف صحت اِداروں کا دورہ کرے تاکہ موجودہ ٹیلی۔ آئی سی یو ہبس اور کمانڈ سینٹروں کے ڈیزائن اور عملی طریقہ¿ کار کا سٹیڈی کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ مشکل جغرافیائی حالات اور اِنسانی وسائل کی کمی کے باوجود اِنتظامیہ ایک ایسا ماڈل تیار کرنے کے لئے پُر عزم ہے جو علاقائی ضروریات کو پورا کرے اور صحت خدمات کو جڑ سے مضبوط بنائے۔اَتل ڈولو نے اگلے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے محکمہ صحت و طبی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ اس اَقدام کے تکنیکی، اِنتظامی اور مالی پہلوو¿ں کو حتمی شکل دے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک جدید ٹیلی ۔آئی سی یو ہب قائم کیا جائے جو ماہر پیشہ ور اَفراد اور ٹیکنالوجی پارٹنروں سے لیس ہو تاکہ مسلسل طبی رہنمائی، تربیت اور معیار کی یقین دہانی فراہم کی جا سکے۔ یہ ہب طبی عملے کے لئے تربیتی اور رہنمائی مرکز بھی ہوگا اور مستقبل میں مزید علاقائی ہبس کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے بتایا کہ ہر نئے جی ایم سی میں کم از کم 10 بیڈز کی ٹیلی ۔آئی سی یو یونٹ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اُنہوں نے اَب تک کی تیاریاں اور مرحلہ وار عمل آوری کا خاکہ پیش کیاجس میں بنیادی ڈھانچے کی تیاری، ٹیکنالوجی کی خریداری اور تربیتی ماڈیول شامل ہیں۔شُرکا¿ نے اَپنی کریٹیکل کیئر میڈیسن کے تجربے کی بنیاد پر قیمتی مشورے دئیے اور ٹیلی۔ آئی سی یو سہولیات کو موجودہ ہسپتال نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے طریقے بتائے۔ مختلف جی ایم سیز کے پرنسپلوں نے بھی آپریشنل فزیبلٹی،اِنٹر کنکٹویٹی اور طبی فوائد پر اَپنے نقطہ نظر کا اِشتراک کیا۔اس سیشن میں ایم ڈِی این ایچ ایم ، ایم ڈِی جے کے ایم ایس سی ایل ، جی ایم سیز، ڈینٹل کالجوں کے پرنسپلوں اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔بات چیت نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ٹیلی میڈیسن اور ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے مرکوز نقطہ نظر کی نشاندہی کی تاکہ صحت نگہداشت تک رَسائی میں بالخصوص دُور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں تفاوت کو دور کیا جا سکے ۔ تجویز کردہ ٹیلی۔ تجویز کردہ ٹیلی ۔آئی سی یو نیٹ ورک یونین ٹیریٹری کی کریٹیکل کیئر فراہم کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھائے گا جس سے وقت پر طبی مداخلت، ماہر نگرانی اور بہتر مریض کے نتائج ممکن ہوں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بہادر جوانوںکی قربانیاں ناقابل فراموش:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

ریاستی درجہ، حکمرانی اور ریزرویشن پرممکنہ ہنگامہ آرائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ریاستی درجہ، حکمرانی اور ریزرویشن پرممکنہ ہنگامہ آرائی

ریاستی درجہ، حکمرانی اور ریزرویشن پرممکنہ ہنگامہ آرائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS