Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے میں اعلیٰ تعلیم کو بلند کرنے کیلئے طویل مدتی روڈ میپ پر زور دیا

by Indian Times
01/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…..انفو………چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے جامع اور مستقبل پر مبنی روڈ میپ کی ضرورت پر زور دیا ۔ سیکٹر کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہائیر ایجوکیشن محکمہ سے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی حیثیت کو بلند کرنے اور اسے عصری تعلیمی ، تکنیکی اور مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے 5-10 سالہ اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر کالجز ، منیجنگ ڈائریکٹر آر یو ایس اے اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ سے نصاب کی نظر ثانی کرنے کی ہدایت دی تا کہ اسے زیادہ ہنر پر مبنی ، صنعت کی رہنمائی والا اور امنگوں سے بھر پور بنایا جا سکے ۔ انہوں نے پرانے کورسز کو دوبارہ ڈیزائن کرنے اور نئے ، مارکیٹ کی رہنمائی والے پروگرامز متعارف کرانے پر زور دیا تا کہ طلباءابھرتی ہوئے روز گار کے مواقع کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد ایک مستقبل پر مبنی روزگار کے قابل نسل پیدا کرنا ہے نہ کہ ایسی نسل جو گریجویشن کے بعد مواقع کی جدو جہد کرے ۔ انہوں نے محکمہ کو یونین وزارت تعلیم ، نیتی آیوگ اور ہائیر ایجوکیشن کونسل سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت دی تا کہ پالیسی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی برتری کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ انسانی وسائل کے انتظام کو اپنی اصلاحاتی حکمت عملی کا مرکزی نقطہ نظر بنانے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین حوصلہ افزائی ، اچھی مدد اور مناسب تربیت یافتہ رہیں تا کہ وہ تمام حالات میں موثر طریقے سے خدمات فراہم کر سکیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن مسٹر شانت منو نے محکمہ کی پیش رفت کو اجاگر کیا ۔ حکومت کی تعلیمی برتری اور طالب علم محور اصلاحات کے عزم کو دوہراتے ہوئے چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مشن پر مبنی نقطہ نظر اپنائے تا کہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم آنے والے برسوں میں معیار ، جدت اور روزگار کی صلاحیت کا ایک نمونہ بن کر ابھرے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے قومی یومِ اِتحاد کے موقعہ پراَفسران کو ’اِتحاد کا حلف ‘ دِلایا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کے طلبہ کے انڈکشن پروگرام سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کے طلبہ کے انڈکشن پروگرام سے خطاب کیا

لیفٹنٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کے طلبہ کے انڈکشن پروگرام سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS