Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے بلیوارڈروڈ کی چوڑائی اور فور لیننگ کا سنگِ بنیاد رکھا

by Indian Times
02/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…. انفو….وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے بلیوارڈ روڈ کی چوڑائی اور فور لیننگ ( نہرو پارک سے کرال سنگری تک آر ڈی 2000 میٹر سے آر ڈی 7000 میٹر ) کا سنگِ بنیاد رکھا ، جو حکومت کی سرینگر کے خوبصورت اور سیاحتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ یہ منصوبہ جو پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تقریباً 19.94 کروڑ روپے کی لاگت سے عمل میں لایا جا رہا ہے ، کشمیر کی سب سے مشہور جھیل کے کنارے کی سڑک رابطے کو بہتر بنانے کا ہدف رکھتا ہے ۔ اس موقع پرنائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری ، وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ایم ایل اے خانیار علی محمد ساگر ، ایم ایل اے حضرت بل شیخ سلمان علی ساگر ، ایم ایل اے ذڈی بل تنویر صادق ، ایم ایل اے چھان پورہ مشتاق گورو ، چیف انجینئر آر اینڈ بی اور دیگر سینئر افسران اور عملہ موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ بلیوارڈ سٹریچ کی توسیع نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گی بلکہ ڈل جھیل کے اطراف کی جمالیاتی اور سیاحتی قدر میں بھی اضافہ کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ” بلیوارڈ روڈ پر سفر تکلیف دہ ہو چکا ہے ۔ منزل تک پہنچنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں “انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت سرینگر کے روڈ نیٹ ورک کو ڈی کنجسٹ کرنے اور رہائشیوں اور سیاحوں کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سرینگر کو مناسب توجہ نہیں دی گئی ، لیکن ” اب ہماری حکومت کے تحت تمام غلطیوں کو درست اور ختم کر دیا جائے گا ۔ “ انہوں نے زور دیا کہ یہ صرف سرینگر تک محدود نہیں بلکہ” جموں شہر کو بھی اس کا حق نہیں ملا ۔ دونوں شہروں کو گذشتہ دس برسوں میں جو نظر اندازی کا سامنا رہا اسے میری حکومت درست کرے گی ۔ ہم مذہب ، نسل یا علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتے ۔ “انہوں نے ڈوگرا حکمرانوں کی طرف سے متعارف کرائی گئی دربار موو روایت کی بحالی کا حوالہ دیا جو ان کی حکومت کی علاقوں کے درمیان اتحاد اور مساوات کے عزم کی دلیل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شہری رہائشی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سری نگر میں ڈی کنجیشن اور عمودی رہائش کے حل کیلئے سنجیدگی سے منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ” سرینگر میں زمین سکڑ رہی ہے اور اب پائیدار رہائش اور شہری منصوبہ بندی ہماری اولین ترجیحات ہیں ۔ “ سلک فیکٹری راجباغ کے قریب فُٹ برج کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پل ان کے سابقہ دور میں موٹر ایبل ڈھانچے کے طور پر تصور کیا گیا تھا لیکن بعد میں ” مسلسل حکومتوں کیلئے بہترین معلوم وجوہات “ کی بنا پر اسے پیدل چلنے والے پل میں تبدیل کر دیا گیا ۔ انہوں نے اعلان کیا ” اب ہم اسے دوبارہ موٹر ایبل بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ ایک دو منزلہ پُل جس کی ایک منزل پیدل چلنے والوں کیلئے اور دوسری گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ہو گی ۔ “ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے کہا کہ یہ منصوبہ سڑک کی حفاظت اور رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا جو مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کو فائدہ پہنچائے گا ۔ مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ یہ اقدام انفراسٹرکچر سے چلنے والی ترقی پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے ، جبکہ ایم ایل اے علی محمد ساگر نے سرینگر شہر میں حکومت کی مسلسل ترقیاتی کاموں کی تعریف کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں ”Self-Reliant India Fund Outreach “ ایونٹ سے خطاب کیا

Next Post

راہی کے نظریات ہندوستان کے ترقی پسند معاشرے کےلئے ایک پوشیدہ بنیادی ڈھانچہ: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
راہی کے نظریات ہندوستان کے ترقی پسند معاشرے کےلئے ایک پوشیدہ بنیادی ڈھانچہ: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

راہی کے نظریات ہندوستان کے ترقی پسند معاشرے کےلئے ایک پوشیدہ بنیادی ڈھانچہ: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS