Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

12برسوں کے دوران غریبوں کو ترقی کی منزلوں پر گامزن کیا گیا امیت شاہ

by Indian Times
02/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر …31 اکتوبر….اے پی آئی….جموں وکشمیر کو بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ علیحدگی پسندی کے رجحان اور عسکریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے وزیر اعظم کی سربراہی والی مرکزی حکومت نے جو اقدامات پچھلے 12برسوں کے دوران اٹھائے وہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ملک میں امن ،خوشحالی ، ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پچھلے ایک دہائی سے جو اقدامات اٹھائے گئے وہ انتہائی قابل دید ہیں۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نامزد امیدواروںکو حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک میں امن ترقی اور خوشحالی بھارتیہ جنتا پارٹی کا پہلا ایجنڈا ہے اور مرکزی سرکار نے پچھلے 12برسوںکے دوران پسماندہ طبقوں کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے ، انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اجولا اور اُجالا اسکیموں کے تحت غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کو وہ سب کچھ فراہم کیا گیا جو اُن کی ضروریات کا پورا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں مزدور طبقہ ہی انقلاب کی نشانی ہوا کرتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ غریب لوگ جڑے ہوئے ہیں ۔انہیں مرکزی حکومت پر پورا بھروسہ ہے اس لئے کسی بھی مشکل حالات میں وہ وزیر اعظم کے ہاتھ مضبوط کرتے آرہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کو جموں وکشمیر کو ملک کے ساتھ پوری طرح ضم کردیا گیا اور جموں وکشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے ۔ انہوںنے اﺅ آئی سی کی جانب سے حال ہی میں جموں وکشمیر کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ انہوںنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا مسئلہ باقی ہے اور بھارت کی پارلیمنٹ نے اُس کشمیر کو بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیا ہے ، ہم بین الاقوامی برادری سے بھی یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان کو اس بات کیلئے مجبور کریں کہ جموں وکشمیر کے اس حصے کو بھارت میں شامل کیا جائے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

7دہائیاں پہلے جو غلطیاںکی گئیں ،ملک آج اُن کی سزا بھگت رہا ہے /وزیر اعظم

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں این ایچ ایل ایم ایل کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں این ایچ ایل ایم ایل کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں این ایچ ایل ایم ایل کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS