کولگام ،بڈگام……… ۸، نومبر……..جے کے این ایس ……حکام نے بتایاکہ کولگام پولیس نے پاکستان اورپاکستانی مقبوضہ کشمیر سے کام کرنے والے جموں و کشمیر کے شہریوں کےخلاف ایک وسیع کریک ڈاو¿ن شروع کیا، ضلع بھر میں متعدد مقامات پر محاصرے اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی اور سرحد پار دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فنڈنگ اور سہولت فراہم کرنے میں ملوث متعدد رشتہ داروں اور ساتھیوں کیخلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس دوران بڈگام پولیس نے بھی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی ایک بڑی کارروائی میں سرحدپارمقیم جموں و کشمیر کے شہریوں کےخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاو¿ن شروع کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ کولگام ضلع میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے مقصد سے ایک بڑی کارروائی میں، کولگام پولیس نے ہفتہ کو پاکستان اورپاکستانی مقبوضہ کشمیر سے کام کرنے والے جموں و کشمیر کے شہریوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کیا۔ترجمان کے مطابق مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر عمل کرتے ہوئے، کولگام ضلع کے کئی حصوں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ، جن میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت سرحد کے اُس پار موجود اپنے رشتہ داروں کے کہنے پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت کاری، فنڈنگ اور فروغ دینے میں ملوث تھے۔پولیس ترجمان نے مزید بتایاکہ محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران، سرحدپار سے دہشت گردانہ نیٹ ورک چلانے والے فعال اراکین کے متعدد رشتہ داروں اور ساتھیوں کےخلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا ،جن میں لاجسٹک سپورٹ، پروپیگنڈا سرکولیشن، اور بھرتیوں میں معاونت سمیت ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونا شامل ہے۔ چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کولگام پولیس نے ضلع میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردی کے سپورٹ نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کےلئے جاری رہیں گی۔اس دوران بڈگام پولیس نے سرحد پار دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا،جسکے تحت خان صاحب، بیروہ اور بڈگام کے علاقے میں چھاپے مارے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی ایک بڑی کارروائی میں، بڈگام پولیس نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے کام کرنے والے جموں و کشمیر کے شہریوں کےخلاف ضلع بھر میں کریک ڈاو¿ن شروع کیا۔پولیس ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر عمل کرتے ہوئے، خان صاحب، بیرواہ اور بڈگام کے علاقوں میں متعدد کورڈن اینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے، جن میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو سرحد کے اُس پار مقیم اپنے رشتہ داروں کے کہنے پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت کاری، فنڈنگ اور فروغ دینے میں ملوث تھے۔سرحدپار مقیم دہشت گردانہ نیٹ ورک کے فعال ممبران کے کئی رشتہ داروں اور ساتھیوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن میں ان کی ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل شمولیت، بشمول لاجسٹک مدد فراہم کرنا، پروپیگنڈہ پھیلانا اور بھرتی میں مدد کرنا شامل ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بڈگام پولیس نے ضلع میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے معاون ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ انہیں مکمل طور پر ختم نہیں کر دیا جاتا۔اس دوران بانڈی پورہ پولیس نے سرحد پار دہشت گردی سے جڑے مقامی لوگوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا ۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک بڑی کارروائی میں جس کا مقصدبانڈی پورہ ضلع میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے، بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کے روز پاکستان اورپاکستانی مقبوضہ کشمیر سے کام کرنے والے جموں وکشمیرکے شہریوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن شروع کیا۔بانڈی پورہ پولیس نے کہاکہ مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر عمل کرتے ہوئے، ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں متعدد کورڈن اور سرچ آپریشن کئے گئے، جن میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو اس وقت سرحد کے اس پار موجود رشتہ داروں کے کہنے پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت کاری، فنڈنگ اور فروغ دینے میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران، پاکستانی زیر قبضہ کشمیرمیں سرگرم دہشت گردی کے فعال اراکین کے متعدد رشتہ داروں اور ساتھیوں کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں میں مسلسل شمولیت، بشمول لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا، پروپیگنڈہ پھیلانا، اور بھرتی میں مدد کرناشامل ہے، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ چھاپوں کے دوران کئی ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔بیان کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے ضلع میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ فورس نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے سپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ ان کے مکمل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کو برقرار رکھا جا سکے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو دینے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت کو سختی سے صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔






