Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نوگام دھماکے میںمتاثرہ کنبوںکے اَفراد سے ملاقات کی

by Indian Times
19/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/////انفو////وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز نوگام پولیس سٹیشن میں حالیہ حادثاتی دھماکے میں جاں بحق ہو ئے اَفراد کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ ایچ ایم ٹی زینہ کوٹ میں اعجاز افضل میر، بمنہ میں محمد امین میر ، قمرواری میں شوکت احمد بٹ ،نٹی پورہ میں سہیل احمد راتھراور وانہ بل میں محمد شفیع پرے کے گھرگئے اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اُنہوں نے ناقابلِ تلافی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لئے دُعا کی۔ اُنہوں نے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت و صبر کے لئے بھی دُعا کی۔وزیر اعلیٰ نے گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے کہا،”یہ المناک واقعہ ہمارے درمیان سے ایسے باصلاحیت ،مخلص اور فرض شناس افراد کو لے گیا جو خلوص اور بہادری کے ساتھ لوگوںکی خدمت کر رہے تھے۔ اُن کا نقصان پورے جموں و کشمیر کا نقصان ہے۔“اُنہوں نے لواحقین کو یقین دِلایا کہ حکومت دُکھ کی اِس گھڑی میں اُن کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ۔ اُنہوں نے کہا،”ہم اِس ناقابلِ بیان تکلیف کی گھڑی میں سوگوار کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔“وزیراعلیٰ نے اہلِ خانہ کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔بعد میں اُنہوں نے نوگام میں اُجالا سگنس ہسپتال کادورہ کیا اور وہاںزخمیوں کی عیادت کی۔ اُنہوں نے اُن کی طبی حالت کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں و تیمارداروں سے بات چیت کی۔اُنہوں نے بہترین علاج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، ”ہر زخمی شخص کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جائے۔ اُن کی صحت ہماری فوری ترجیح ہے۔“وزیراعلیٰ کے ہمراہ اُن کے مشیر ناصر اسلم وانی،رُکن قانون ساز اسمبلی چھانہ پورہ مشتاق احمد گورواور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہم نوگام دھماکہ میں جاں بحق اہلکاروں کو کبھی نہیں بھولیں گے/پولیس سربراہ

Next Post

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے مشہور قومی گیت ” وَندے ماترم “ کے 150 سال مکمل ہونے کی خصوصی یادگاری تقریب کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے مشہور قومی گیت ” وَندے ماترم “ کے 150 سال مکمل ہونے کی خصوصی یادگاری تقریب کا اِنعقاد کیا

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر نے مشہور قومی گیت ” وَندے ماترم “ کے 150 سال مکمل ہونے کی خصوصی یادگاری تقریب کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS