سیکرٹری صحت نے 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کا چھٹا ایڈیشن کیاجاری جموںانفو/27جنوری /سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے سول سیکرٹریٹ جموں میں 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کے چھٹاایڈیشن پروجیکٹ ہیڈ 108 ایمرجنسی میڈیکل سروسز جے اینڈ کے اور ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کی موجودگی میں جاری کیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اِس بات کو سراہا کہ ایمرجنسی ایمبولیٹری سروس 108 نے مریضوں کی دیکھ ریکھ بالخصوص صدمے اور ہنگامی حالات میں مریضوں اور صحت اِداروں کے درمیان فاصلہ کم کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔جموںوکشمیر یوٹی میں اِس سروس کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,83,380 مریضوں کی خدمت جاچکی ہے۔اہم نگہداشت ایمبولنس ہنگامی او رصدمے میں تربیت یافتہ اَفرادی قوت کے ساتھ کامیابی سے مریضوں کی دیکھ ریکھ کی ضروریات کو پور ا کر رہی ہے اور اس کے آغاز کے بعد سے بہت کم وقت میں کامیابی کی بہت سی داستانیں تخلیق کی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر اور ایمبولینس کے اندر 108 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے ذریعے اب تک 711 ڈیلیوری کامیابی سے کی جا چکی ہے اور 108 نے بھی وبائی امراض کے دوران کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مزید، 12,092 کووِڈ۔ 19 مثبت مریضوں نے وبائی امراض کے دوران 108 ایمبولینس خدمات حاصل کیں۔سیکرٹری موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 108 ایمرجنسی ایمبولینس خدمات حاصل کرنے کے لئے بلا جھجک 108 ٹول فری نمبر پر کال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد اور ایمرجنسی مریضوں کو قریبی ہسپتال لانا جو کہ نجی گاڑی میں انہیں دور کی جگہ پر لے جانے سے بہتر ہے۔جموںوکشمیر میں 24 مارچ 2020 کو جموں و کشمیر میں شروع کی گئی، ایمرجنسی ایمبولینس سروس 108 203 ایمبولینسوں پر مشتمل ہے جس میں 139 جدید لائف سپورٹ سے لیس ہیں جن میں آکسیجن سپورٹ، وینٹی لیٹر، خودکار بیرونی ڈیفبریلیٹر، مریضوں کی بہتر دیکھ دیکھ کے لیے مکمل تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہیں۔ میگزین صحت عامہ کی فراہمی میں عوام میں اعتماد پیدا کرنے اور عام لوگوں کو ان خدمات سے آگاہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

سیکرٹری صحت نے 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کا چھٹا ایڈیشن کیاجاری جموںانفو/27جنوری /سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے سول...

Read more

دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سری نگر۶۲،جنوری جے کے این ایس /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے اچھی حکمرانی ، انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ملک کے 74ویںیوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموں وکشمیرمیںیوٹی سطح کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیں غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کے بیچ منعقد ہوئی ،جہاں انہوںنے قومی پرچم ترنگا لہرانے کے بعد جموں وکشمیر پولیس ،ہوم گارڈس ،این سی کیدیٹس ،مرکزی پولیس فورسزیعنی سی آرپی ایف و آئی ٹی بی پی ،اوراسکولی طلباءوطالبات کے چاک وچوبند دستوںکے پریڈ کامعائنہ کیا ،اور پھر پریڈ پر سلامی لی ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمع ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا۔انہوںنے اپنے خطاب کے آغاز میں یوم جمہوریہ کے بارے میں حاضرین کوجانکاری دی اور کہاکہ ہم ملک وقوم کی آزادی ،سلامتی ،سا لمیت اور یکجہتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی ،فوجی جوانوں ،کسانوں اور سماج کے دوسرے طبقوںکوکبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔انہوںنے جموں وکشمیرمیں امن وامان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کامقابلہ کرکے اس لعنت کوختم کرنے کیلئے جموں وکشمیر پولیس ،فوج ،فورسز اوردیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے رول کوقابل قدر قرار دیا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کچھ شرپسند ہمسایہ ملک کی ایماءپر یہاں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ایسی کوششوںکوناکام بنانے کیساتھ ساتھ دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہوئے اُن کونیست ونابود کریں گے ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹنسی وارداتوں اورہلاکتوںمیں نمایاں کمی آنے کی بات کہتے ہوئے جمعرات کواعلان کیاکہ سیکورٹی فورسزنے جموں وکشمیرمیں دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع کردیاہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشت گردی اور اور اس کے ماحولیاتی نظام پر حتمی حملہ شروع کر دیا ہے۔مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی، اس کے ماحولیاتی نظام اور اس کے حامیوں پر آخری حملے میں مصروف ہیں تاکہ جموں وکشمیر میں لازوال امن کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ برس180دہشت گردمارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوںمیں 55فیصد اورسیکورٹی اہلکاروںکی ہلاکتوںکے واقعات میں58فیصد کمی درج ہوئی ہے۔تاہم نارکو،ٹیرر واقعات اورسرگرمیوںمیں اضافہ ہواہے ،جس کامقصد ملی ٹنٹ گروپوں کی مالی معاونت کرنا ہے لیکن ہم اس گٹھ جوڑ کوبھی ختم کرکے رہیں گے ۔کشمیری پنڈتوں کے مسائل ومشکلات کوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رواں سال کے آخرتک کشمیرمیں پنڈتوں کیلئے3000رہائش گاہوںکی تعمیر مکمل کی جائیگی ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ اور مرکز نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کو کشمیری پنڈتوں کی طرف سے 8400 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن کی زمین اور جائیداد1990 میں زبردستی چھین لی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ ایسی جائیدادوں کو واپس لے کر کشمیری پنڈتوں کے حوالے کیا جائے۔32مختلف نکات پر مبنی اپنی تقریر میں لیفٹنٹ گورنر نے انتظامیہ کی کارکرگی میں بہتری،جوابدہی اور نظام میں شفافیت لانے کے اقدامات کابھی ذکر کیا جبکہ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں وکشمیر میں مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوںنے حالیہ برسوںمیں اپنی زیر سربراہی انتظامیہ کی حصولیابیوں اور کامیابیوں کی تفصیلات بھی بیان کیں ۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی اقدامات کا ایک سلسلہ جاری ہے تاکہ یوٹی کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سری نگر اور جموں میں جلد ہی میٹرو ہوں گے، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹیوبیں بھی جنگی بنیادوں پر لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار جموں و کشمیر میں وومن انڈسٹریل اسٹیٹ ہو گا جبکہ تقریباً 2000 افسران کی ترقیاں جو2001 سے نہیں ہوئی تھیں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔منوج سنہانے کہا کہ انتظامیہ کی خصوصی توجہ نوجوانوں پر ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی 70 فیصد معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔

دہشت گردی اوراسکے ماحولیاتی نظام کوختم کرنے کیلئے آخری حملہ شروع/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سری نگر۶۲،جنوری جے کے این ایس...

Read more
Page 180 of 246 1 179 180 181 246