Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں جسمانی طور خاص اَفراد کے عالمی دِن کی تقریب میں شرکت کی

by Indian Times
04/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…. انفو……..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بدھ کے روز کہا ،”میںدیویانگ جنوں کی ہمت، عزم اور اُن کی بے پناہ صلاحیت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم ایک ایسا نظام بنانے کے لئے پُرعزم ہیں جو اُن کے خوابوں اور اُمنگوں کے مطابق ہو، تمام رکاوٹوں اور چیلنجوں کا خاتمہ کرے۔“۔ لیفٹیننٹ گورنر پدم شری پدماسچدیو گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں”جسمانی طو رخاص اَفراد کے عالمی دِن “ کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اِس تقریب کااِنعقاد کمپوزٹ ریجنل سینٹر فار سکل ڈیولپمنٹ، ری ہیبلی ٹیشن اینڈ امپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈِس ایبلٹیز (سی آر سی) جموںنے ’صلاحیت کا جشن، ثقافت کا تحفظ ‘کے موضوع کے تحت کیاتھا۔ اِس سال ’جسمانی طور خاص اَفراد کے عالمی دِن‘ کا عالمی تھیم ”معذوری پر مشتمل معاشروں کو فروغ دینا سماجی ترقی کو آگے بڑھانا“ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں تمام حکام اور سماجی تنظیموں پر زور دیاکہ وہ دیو یانگ جنوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کا عہد کریں۔اُنہوں نے کہا ،”دیویانگ جنوں کی شمولیت ہی مساوی ترقی کی بنیاد ہے۔ ہمیں حساسیت، شعور اور مشترکہ عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ اُن کے وقار، بامعنی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے اور تعلیم، مہارت اور روزگار تک اُن کی رَسائی کی ضمانت دی جا سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے دیویانگ جنوں کو سماجی و اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے جامع مدد فراہم کرنے کی خاطر یوٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اَقدامات کا اِشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دیویانگ جنوں کو مساوی مواقع، مساوی حقوق اور معیاری زِندگی فراہم کرنے کے لئے خصوصی کوششیں کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”ہم سب کو مل کر ایک ایسا جموں و کشمیر بنا نا چاہیے جہاں رسائی معمول ہو، جہاں ہر دیویانگ جن کو تمام سہولیات، مساوی روزگار کے مواقع اور زِندگی باوقار گزارنے کے لئے جدید تکنیکی آلات تک رسائی میسر ہو۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کمپوزٹ ریجنل سینٹر جموں کی بھی سراہنا کی کہ وہ دیویانگ جنوں کی بحالی اور بااختیاری کے لئے قابلِ تحسین کام کر رہا ہے۔سی آر سی جموں نے 2024 سے 35,000 سے زیادہ کلینیکل سروے کئے ہیں اورزائد اَز 2 کروڑ روپے مالیت کے اِمدادِی آلات تقسیم کئے ہیں جس سے بے شمار زندگیاں بدل گئی ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستحقین کو اِمدادی آلات اور کٹس تقسیم کیں اور مختلف سماجی خدمت تنظیموں کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پررُکن قانون ساز اسمبلی باہووکرم رندھاوا ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر (ڈاکٹر) شیخ اعجاز بشیر ،ڈائریکٹر سی آر سی جموں اور سانبہ ڈاکٹر رہنیکا شرما ، سینئر حکام، تعلیمی اِداروں کے سربراہان، ممتاز شہری، مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین، طلبا اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تقرری نامے اور ریگولرائزیشن کے احکامات جاری کئے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تقرری نامے اور ریگولرائزیشن کے احکامات جاری کئے

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تقرری نامے اور ریگولرائزیشن کے احکامات جاری کئے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS