Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جموں کشمیر میں امن و تعمیر و ترقی کا دور چل رہا ہے /وزیر داخلہ امت شاہ

by Indian Times
08/01/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر میں امن و تعمیر و ترقی کا دور چل رہا ہے /وزیر داخلہ امت شاہ
سرینگر07۔۔۔۔جنوری سی این آئی    ۔۔  وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جب سے مرکز میں حکومت سنبھالی ہے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی بھی بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سمیت شمالی ہندوستان میںمکمل امن کا قیام بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے اس موقعے پر جھارکھنڈکے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جموں کشمیر سے دفعہ 370ختم کرکے دکھایا کہ نہیں ۔ ہم نے کروڑوں لوگوں کی آستھا کودھیان میں رکھتے ہوئے رام مندر کے قضیہ کو ختم کیا کہ نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب میں جھار کھنڈ کی سرزمین سے تمام بھارت واسیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ رام مندرکے درشن کےلئے جلد ہی آسکتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جھارکھنڈ میں چائے باسا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ جب ریاست میں بی جے پی کی سرکار تھی تو بہت سے اچھے کام کئے گئے، لیکن اِس وقت ہیمنت سورینکی سربراہی میں سرکار نے ریاست کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سورین سرکار ترقی کے خلاف ہے اور وہ قبائلی مخالف بھی ہے۔ امت شاہ نے چائے باسا میںپارٹی کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت جب سے مرکز میں بھی ہے ملک تیز تر ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ملک نے قابل فخر منازل طے کئے ہیں اور بھارت میں امن و سلامتی کی صورتحال بھی کافی بہتر ہوئی ہے جس کا ثبوت ہمیں جموں کشمیر اور شمالی مشرق ریاستوں سے مل رہا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ شمالی مشرق ریاستوں میں نکسلواد کا دبدبہ تھا جبکہ جموں کشمیر میں اعلیٰحدگی پسندوں اور ملیٹنٹوں کا بول بالاتھا لیکن آج دونوں خطوں میں تعمیر و ترقی اور امن و قانون کا بو بالاہے ۔ وزیر دفاع نے کہاہے کہ خارجہ سطح پر بھی ملک کی امیج بہتر ہوئی ہے اور ٹرر اگینسٹ ایکٹ کی پالیسی کو دنیا بھر میں حمایت مل رہی ہے ۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے جموں کشمیر سے دفعہ 370کومنسوخ کرکے ایک دیرینہ مسئلے کو حل کیا ہے اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے منہ بندکردئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں چھوٹی موٹی گھٹناﺅں کے علاوہ مجموعی طور پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ بی جے پی سرکار ہی ہے جس نے رام جنم بھومی کے قبضہ کو سلجھاتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کےلئے راہ نکالی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں دیش کے ہر رام نام جپنے والے سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جلد ہی رام کی جنم بھومی کا درشن کرنے والے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے ڈاکٹر چنچل بھسین کے ڈوگری شعری مجموعہ ” اُڑن کھٹولا “ کا اجراءکیا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرانسپورٹ نگر جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرانسپورٹ نگر جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرانسپورٹ نگر جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS