Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیش رفت کالیاجائزہ

by Indian Times
10/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیش رفت کالیاجائزہ
کولگام انفو             /   ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے زراعت ، باغبانی ، غنچہ ¿ ابریشم ، ماہی پروری ، پشو و بھیڑ پالن اور دیگر متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے ضلعی اَفسران نے چیئرمین کو اَپنے اَپنے محکموں کی کارکردگی اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں جانکاری دی۔چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ ضلع کی سالانہ دودھ کی پیدوار 163ہزارٹن ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 1,58,392 مصنوعی تخم ریزی کی گئی اور این اے ڈی سی پی کے تحت 89,500 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔اُنہوں نے مزید جانکاری دی کہ کیپکس ، آئی ڈی ڈی ایس ،آئی پی ڈی پی ، ایف ڈی ایس کے تحت 5.85لاکھ روپے 13 مستحقین میں ڈیری یونٹوں کے قیام کے لئے تقسیم کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی اے ایچ او پر زور دیا کہ وہ ضلع میں ڈاگ سٹرالائزیشن سینٹر کے قیام پر کام کریں اور پولٹری ہیچری کے قیام پر بھی کام کریں۔ڈسٹرکٹ شیپ ہسبندری آفیسر نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ سال 2022-23 ءکے دوران 1.90 ویکسی نیشن خوراکیں دی گئیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آر کے وی وائی ، آئی ایس ڈی ایس اور بیک یارد کے تحت سال 2021-22ء،2022-23 ءکے دوران زائد اَز 130 ایو یونٹس قائم کئے گئے تھے۔چیف ایگری کلچر آفیسر نے میٹنگ کا جانکاری دی کہ لال مرچ کے فروغ کے لئے ضلع میں 120 ہیکٹر رقبہ اِختیار کیا گیا ہے اور 26.20 ہیکٹر رقبہ سویٹ کا رن کی کاشت کے تحت خریدا گیا ہے جس کی سالانہ پیداوار 699 میٹرک ٹن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2022-23 ءکے دوران 8ٹریکٹر ، 24 پاور ٹِلر ،05منی پاور سپریرز اور دیگر فارم مشینری تقسیم کی گئی۔چیف ہارٹی کلچر آفیسر نے بتایا کہ 29کنال رقبے کو الٹرا ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن کے تحت لایا گیا ہے جبکہ 92 پاور ٹیلرز اور 759 موٹر پاور سپریر ز تقسیم کئے گئے ہیں۔سیری کلچر سیکٹر میں اَفسران نے بتایا کہ ضلع میں 27 ہزار ککون ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اِس سلسلے میں اہداف اور حصولیابیوںکے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ماہی پروری ،فلوری کلچر اور دیگر متعلقہ شعبوں کے کام کاج او رپیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ، سی اے او ، سی ایچ او، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او ، اے ڈی فشریز ، ایل ڈی ایم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کیلئے اِختتامی تقریب کا اِنعقاد

Next Post

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS