Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
10/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی
بانڈی پورہ //  انفو   ///ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی ( ڈی آر ایس سی ) میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے گذشتہ میٹنگ میں ڈی آر ایس سی کی طرف سے مقرر کردہ مختلف حصول اہداف کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کا محکمہ وار جائزہ لیااور تمام متعلقہ محکموں سے ایکشن ٹیکن رِپورٹ طلب کیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سائن بورڈوں ، پوسٹروں ، ہورڈنگوں ، بلیک سپاٹس کو ہٹانا اور کریش بیریئر وں کی تعمیر تمام کام کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بانڈی پورہ ٹاﺅن میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ شہر میں ٹریفک کو مزید مو¿ثر طریقے سے منظم کیا جائے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ اُنہوں نے اَفسران کو سڑک کے کنارے تجاوزات ہتانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ موٹرو ہیکلز ٹریفک اَفسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع بھر میں موٹر وہیکل ایکٹ کی عمل آوری اور مرکزی راستوں پر چیکنگ کو تیز کریں۔ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں روڈ آڈِٹ کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ سڑکوں کی بہتر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈھانچے میں اِضافے سے مزید اِصلاحی اقدامات کئے جائیں۔میٹنگ میں شناخت شدہ سڑکوں پر بیر یکیڈنگ ، روڈ سیفٹی کے اقدامات بشمول سٹینڈز کی شفٹنگ ، اِی ۔ رکشامتعارف کرنے ، ٹراما سینٹر کا قیام اور ٹریفک ضابطوں سے متعلق آگاہی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے متعلقہ ٹریفک پولیس او رموٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔اُنہوں نے سڑک پر غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور سڑک پر ٹریفک میں حائل رُکاوٹوں کو دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سڑکوں پر کوڑاکرکٹ اور تعمیراتی سامان پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اِنتباہ دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ عوام کو بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن کے لئے سڑک کے کنارے تجاوزارت کے مسئلے سے سختی سے نمٹاجائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی/ نوڈل آفیسر کو آرڈی نیشن محمد اشرک حکاک ، سی اِی او ایم سی بانڈی پورہ ، اے آر ٹی اور ، ڈی آئی او ، ڈی آئی او ، ایس پی ، ڈپٹی سی اِی او ، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور ہیلتھ ، بیکن ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اِداروں کے نمائندے نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی پیش رفت کالیاجائزہ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے علاقائی ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے علاقائی ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کا لیاجائزہ

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے علاقائی ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS