Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے کٹھوعہ میں یوم آزادی کے موقعہ پر قومی پرچم لہرایا

by Indian Times
16/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ…انفو ….سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ میں 79ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اِس موقعہ پرمہمان خصوصی اور وزیر برائے ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس، آئی آر پی، سی آر پی ایف ، فارسٹ پروٹیکشن فورس، این سی سی کیڈٹس اور سکولی بچوں کے دستے شامل تھے۔تقریب میں رُکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر بھارت بھوشن، ڈِی ڈِی سی چیئرمین کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ، وائس چیئرمین رگھونندن سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش شرما، ایس ایس پی شبھت سکسینہ، ڈِی ڈِی سی ممبران سابق فوجی، ممتاز شہری، طلبا¿ و طالبات اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔وزیر موصوف نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اِس تاریخی موقعہ پر لوگوں کو یومِ آزادی کی مُبارک باد پیش کی اور آزادی کی خاطر جان نچھاور کرنے والے مجاہدین آزادی، فوجیوں اور عام شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے مہاتما گاندھی، سبھاش چندر بوس، سردار ولبھ بھائی پٹیل، بھگت سنگھ سمیت دیگر رہنماو¿ں کی قربانیوں کو یاد کیا۔اُنہوں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے حالیہ المناک سانحے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے اِظہارِ تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دُعا کی ۔ اُنہوں نے بچاﺅ اور راحت کاری میں شامل اِنتظامیہ، سیکورٹی فورسز، این ڈِی آر ایف، ایس ڈِی آر ایف اور رضا کاروں کی خدمات کو سراہا۔وزیر ستیش شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں اَمن، ترقی اور مواقع بڑھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے میں سرکاری اقدامات کا ذکر کیا جن میں مقامی5جی سے 6جی کی تیاری، سولر پاور، بائیو ٹیکنالوجی پارکس،’کھیلو انڈیا‘ مراکز اور کٹھوعہ واٹر فرنٹ جیسے منصوبے شامل ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ کٹھوعہ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘کے تحت ڈریگن فروٹ، ایووکاڈو، سٹرابیری جیسے نئی فصلوں میں نمایاں ترقی کر رہا ہے اور کسان خدمت گھروں کے ذریعے کسانوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صحت شعبے میں شمالی ہندوستان کے پہلے ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا قیام اور اِدارہ جاتی زچگی کی شرح میں نمایاں اضافہ کٹھوعہ کی کامیابیاں ہیں۔وزیر موصوف نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، وقار اور اِنصاف کی اَقدار کو اَپنائیں اور ترقی یافتہ و خو د انحصار ہندوستان کی تعمیر میں اَپنا رول اَدا کریں۔پروگرام کا اِختتام ضلع کے شُرکا¿ اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مُبارک باد دینے کے ساتھ ہوا جس کے بعد ڈی آئی پی آر مقابلوں کے فاتحین کی طرف سے قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ریذیڈنٹ کمشنر نے جے کے ہاﺅس نئی دہلی میں قومی پرچم لہرایا

Next Post

ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے ڈِی آئی پی آر کمپلیکس سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے ڈِی آئی پی آر کمپلیکس سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے ڈِی آئی پی آر کمپلیکس سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS