سری نگر…انفو….محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ (ڈِی آئی پی آر ) کے کلچرل یونٹ کشمیرنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول (جی جی ایچ ایس) بٹہ مالو سری نگر میں نشا مُکت ابھیان مہم کے تحت ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر کلچرل یونٹ کے فن کاروںنے ایک فکر انگیز ڈرامہ پیش کیا جس میں منشیات کے اِستعمال کے مضر اثرات اور اس کے افراد و معاشرے پر تباہ کن نتائج کو اُجاگر کیا گیا۔ اس پرفارمنس کا مقصد طلبا¿ میں صحت مند اور منشیات سے پاک زِندگی گزارنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔اِدارے کی ہیڈ مسٹریس نصرت آرا ¿نے کلچرل یونٹ کشمیر ڈِی آئی پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے پُر اثر اور معاشرتی طور پر اہم پروگرام نوجوانوں میں سماجی بیداری پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔تقریب میںرنمنٹ گرلز ہائی سکول (جی جی ایچ ایس) بٹہ مالوکے عملے اور طلبا نے پُرجوش شرکت کی، اس اقدام کو سراہا اور منشیات سے پاک معاشرے کے لئے اَپنے تعاون کا وعدہ کیا۔






